Nawaiwaqt:
2026-07-24@02:05:16 GMT

شرح سود برقرار: گورنرسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

شرح سود برقرار: گورنرسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان

 شہرِ قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمیل احمد کا کہنا تھا کہ شرح سود 2ماہ کیلئے برقرار رکھی گئی ہے، ایکسپورٹ میں سود اس سال 6فیصد کم ہونے کا چانس ہے جب کہ مہنگائی کی شرح7.4فیصد پربرقرارہے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ایگری کلچرکی گروتھ اِس سال بہتر رہے گی، ملکی برآمدات میں کمی واقع ہوئی مگر ترسیلات زر کے نمبرز میں بہتری آئی ہے، سال 2026 میں ملکی افراط زر کی شرح 5 سے 7 فیصد کے درمیان رہے گی۔ گورنرسٹیٹ کا کہنا تھا کہ افراط زر کی شرح رواں سال کچھ مہینوں میں 7 فیصد سے زیادہ بھی رہ سکتی ہے، ملکی درآمدات بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ صفر سے 1 فیصد کے درمیان رہے گا ، رواں سال ملکی درآمدات 8 فیصد بڑھ سکتی ہیں اور برآمدات 6 فیصد کم ہوسکتی ہیں ۔ محمد جمیل نے کہا کہ بڑی صنعتوں کی ترقی گزشتہ آٹھ ماہ سے بہتر ہوکر 10 فیصد سے اوپر جاچکی ہے، فصلوں کی بہتر پیداوار اور سیلاب کی محدود تباہ کاریوں سے زرعی نمو رواں سال بہتر رہے گی، ملکی جی ڈی پی گروتھ رواں سال 3.

75 سے 4.75 فیصد کے درمیان رہے گی۔ اُن کا کہنا تھا کہ بیرونی ادائیگیوں کےباوجود ملکی زرمبادلہ ذخائر بڑھ 16ارب ڈالر سےتجاوز کرچکے ہیں ، رواں سال جون تک ملکی زرمبادلہ ذخائر18 ارب ڈالر سے تجاوز کرجائیں گے، کیش ریزرو ریکوائرمنٹ میں 100 بیسز پوائنٹس کمی کردی گئی اب یہ شرح 5فیصد رہ گئی۔ گورنرسٹیٹ نے کہا کہ بینکوں کو اپنی جمع شدہ رقم کا زیادہ حصہ اسٹیٹ بینک کے پاس رکھنا پڑتا تھااب یہ شرط 1فیصد کم کردی گئی، مرکزی بینک کے ذخائر اگست 2021 میں 20ارب 15 کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر تھے۔ محمد جمیل کا کہنا تھا کہ رواں سال اسٹیٹ بینک ذخائر20 ارب 20کروڑ ڈالرکی بلند ترین سطح کو پارکرجائیں گے ، عالمی شرح سود میں کمی سےبیرونی ادائیگیوں کاحجم معمولی کم ہوکر25.7 ارب ڈالررہ گیا ہے، جب کہ بیرونی ادائیگیوں میں 7 ارب ڈالر روول اوور ہوگیا۔ 

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ