اسلام آباد (ویب ڈیسک) رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ جولائی تا نومبر 2025 کے دوران پاور سیکٹرکے سرکلر ڈیٹ میں 223 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد بجلی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 1837 ارب روپے پر پہنچ گیا جو جون 2025 میں 1614 ارب روپے تھا۔
ذرائع کے مطابق سرکلرڈیٹ ایک ہزار 225 ارب روپے کم کرنے کے معاہدوں کے 2 ماہ بعد بھی پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوا۔

ستمبر 2025 میں بینکوں کے ساتھ حکومت نے معاہدے کئے جس کے بعد اکتوبر اور نومبر 2025 کے 2 مہینوں کے دوران پاور سرکلر ڈیٹ کا سرکلر ڈیٹ 144 ارب روپے بڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق نومبر 2025 تک بجلی شعبے کا سرکلر ڈیٹ ایک ہزار 837 ارب روپے رہا جو ستمبر 2025 میں ایک ہزار 693 ارب اور جون 2025 میں ایک ہزار 614 ارب روپے تھا، یعنی رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران جون کے مقابلے میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 223 ارب روپے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر2024 کے مقابلے میں نومبر 2025 میں بجلی شعبے کے سرکلر ڈیٹ میں 544 ارب روپے کی کمی ظاہر ہوتی ہے کیونکہ نومبر 2024 تک پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 2 ہزار 381 ارب روپے تھا۔

ستمبر 2025 میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی کیلئے وفاقی حکومت اور 18 کمرشل بینکوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے سرکلر ڈیٹ میں کا سرکلر ڈیٹ پاور سیکٹر ارب روپے ایک ہزار

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • چیری نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کے تمام ماڈلز کی قیمتیں بڑھا دیں
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے