رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 223 ارب روپے کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ جولائی تا نومبر 2025 کے دوران پاور سیکٹرکے سرکلر ڈیٹ میں 223 ارب روپےکا اضافہ ہوگیا جس کے بعد بجلی شعبےکا سرکلر ڈیٹ 1837ارب روپے پر پہنچ گیاجو جون 2025 میں 1614 ارب روپے تھا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سرکلرڈیٹ ایک ہزار 225 ارب روپےکم کرنے کے معاہدوں کے 2 ماہ بعد بھی پاور سیکٹرکے سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہوا۔
ستمبر 2025 میں بینکوں کے ساتھ حکومت نے معاہدے کیے جس کے بعد اکتوبراور نومبر 2025 کے 2 مہینوں کے دوران پاور سرکلر ڈیٹ کا سرکلر ڈیٹ 144 ارب روپے بڑھ گیا۔
ذرائع کے مطابق مطابق نومبر 2025 تک بجلی شعبےکا سرکلر ڈیٹ ایک ہزار 837 ارب روپے رہاجو ستمبر 2025 میں ایک ہزار 693 ارب اور جون 2025 میں ایک ہزار 614 ارب روپے تھا، یعنی رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران جون کے مقابلے میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 223 ارب روپے کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر2024 کے مقابلے میں نومبر 2025 میں بجلی شعبےکے سرکلر ڈیٹ میں544 ارب روپےکی کمی ظاہر ہوتی ہےکیونکہ نومبر 2024 تک پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 2 ہزار 381 ارب روپےتھا۔
ستمبر 2025 میں پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی کے لیے وفاقی حکومت اور 18کمرشل بینکوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوئے تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے سرکلر ڈیٹ میں کا سرکلر ڈیٹ پاور سیکٹر ارب روپے ایک ہزار
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا یہ فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب ڈیزل کی نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے ہوگی۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یہ نئی قیمتیں آج رات سے نافذ العمل ہوں گی اور 23 جولائی تک برقرار رہیں گی۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :