لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب بھرمیں پالتو شیر رکھنےکی اجازت ختم کرنےکا فیصلہ کرتے ہوئے قانون سے وائلڈ کیٹس رکھنے کی شق ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ نے یہ فیصلہ آٹھ سالہ بچے واجد کا بازوضائع ہونے پرسخت نوٹس لیتے ہوئے کیا۔

وزیراعلی پنجاب نےقانون سے وائلڈ کیٹس رکھنے کی شق ختم کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعلی پنجاب نےسما ء پر متاثرہ بچے کے والد کی اپیل چلنے پر نوٹس لیتے ہوئے ننھے واجد کوجدید بائیونک آرم لگانے کی ہدایت کردی۔وزیراعلی کی ہدایت پر ننھےواجد کوگنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا۔ وزیراعلی نے واقعہ چھپانے اور مقامی اسپتال میں واجد کا بازو کاٹنے پر سخت کارروائی کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلی پنجاب نے ننھے واجد اور اس کے والدین سے اظہار ہمدردی کیا اوربچے کی مکمل طبی دیکھ بھال کی بھی ہدایت کر دی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی