تین سال سے معیشت کی بہتری کا جھوٹ بولا جا رہا ہے، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ تین سال سے معیشت کی بہتری کا جھوٹ بولا جا رہا ہے۔
لاہور میں اپوزیشن لیڈر معین ریاض قریشی کے ہمراہ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور لوگ بےروزگار ہو رہے ہیں، سرمایہ کار پاکستان چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کوئی قانون نہیں ہے، نہ ووٹ کی عزت ہے۔ پنجاب کے ارکان ہر قسم کی فسطائیت کے باوجود اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ ناصر عباس نے بھی کہا ہے بانی پی ٹی آئی کا پیغام لے کر آگے بڑھائیں گے۔
عدالت نے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے سبزی، پھل اور دیگر چیزیں فروخت کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دےدیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔