حیدرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہم 28ویں ترمیم میں آرٹیکل 140 اے کے معاملے پر حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، 1854 کا بلدیاتی نظام موجود ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے پاس اختیارات ہوتے ہیں، پاکستان کے آئین کے مطابق تین درجوں پر حقیقی جمہوریت وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں کے خواہاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی اب سندھ کا دارلخلافہ نہیں لگتاہے کہ سندھ کا سارا پیسہ دبئی شفٹ ہوگیا۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنماء حیدر عباس رضوی نے ڈسٹرکٹ آفس حیدرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سید وسیم حسین، رعنا انصار باجی، راشد خان ایڈوکیٹ، انجینئر صابر حسین قائمخانی، ناصر حسین قریشی بھی موجود تھا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ سے پہلے ایم کیو ایم نے کراچی بچاؤ مہم کا آغاز کیا تھا، اس مہم میں کراچی کے مسائل کو ہر اسمبلی میں اُجاگر کیا، لوگوں نے کہا اس مہم کا آغاز پورے سندھ کے لیے کیا جائے کیونکہ پورے سندھ کی حالت ایسی ہے، پاکستان میں بیک وقت آواز اٹھانے کی مہم شروع کی لوگوں سے کہا کہ سوشل میڈیا پر مسائل اپلوڈ کریں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ پر قابض ہوکر اپنی حکومت چلانا چاہتی ہے، حکومت سندھ نہیں چاہتی کہ سندھ میں مضبوط اور آزاد بلدیاتی حکومت قائم ہو، پچھلے پندرہ برس میں این ایف سی سے پچیس ہزار ارب وصول کرکے خرچ کیے جانے والی حکومت کے کارنامے عوام کو بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ 650 عمارتوں کی سروے رپورٹ نااھلی سبب دو سال میں مئیر آفس سے سی ایم آفس میں آڈٹ رپورٹ کو دو سال لگ گئے، ہم 28ویں ترمیم میں آرٹیکل 140 اے کے معاملے پر حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں، 1854 کا بلدیاتی نظام موجود ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے پاس اختیارات ہوتے ہیں، پاکستان کے آئین کے مطابق تین درجوں پر حقیقی جمہوریت وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں کے خواہاں ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے یہاں کی تباہی آپ کے سامنے ہے، جو تباہی کراچی میں ہوئی وہی حیدرآباد میں ہوئی، حیدرآباد میں میڈیکل کالج غیر سنجیدگی کی وجہ سے شروع نہیں کیا جارہا ہے، ایک یونیورسٹی وفاق کے پیسوں سے آئی، کراچی سمیت سندھ کے تمام اضلاع و گاؤں زندگی کی بنیادی سہولیات سے اکیس ویں صدی میں بھی محروم ہیں، پاکستان میں تین درجوں پر حکومت کو دیکھنا چاہتے ہیں، آگ اور پانی ایک جگہ نہیں ہوسکتے، جب کوئی کسی کو اپنا سمجھتا ہے تو دیوانہ وار بھاگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو میں بھی تحقیقاتی کمیٹی کیا کررہی ہے ملبے کے ٹرک چوری ہوگئے، یہ چوری ہورہے ہیں یا کروائے جارہے ہیں، گل پلازہ ایک کرائم سین ہے، واہ! بہت خوب آپ موردِ الزام ہیں، آپ ہی مدعی آپ ہی منصف اور آپ ہی تحقیقات کار سندھ حکومت مطلق العنان ہے۔

انہوں نے کہا کہ چالان کے لیے روبوٹس تھے لیکن آگ سے بچنے کا سامان نہیں تھا، آگ لگی یا لگائی گئی دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2019ء میں ایم کیو ایم نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی فروغ نسیم کی سربراہی میں آئین پاکستان میں کوئی بھی شہر وفاق کی حیثیت دے سکتا ہے، غلطی شاید قائداعظم کی ہے کہ انہوں نے پاکستان کو لیز کرالیا جہاں کمشنر گورنر کو منع کردیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئر مین ایم کیو ایم نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے جس میں ایک آزاد کمیشن کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء لنجار تو بھاری پروٹوکول کے ساتھ بھی جائے وقوعہ نہیں پہنچے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کہ سندھ سندھ کا

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا