انقلاب اسلامی ایران کی تازہ صورتحال پر آغا سید ارشد حسین موسوی کا خصوصی انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہم کارکن کا کہنا تھا کہ بھارت کا گودی میڈیا بھی امریکہ اور اسرائیل نواز میں پیش پیش ہے جس میں ذرہ برابر بھی شک نہیں ہے، الجزیرہ کی رپورٹ کی مطابق اسرائیل کے حمایت میں جس قدر بھارتی میڈیا نے غلط بیانی سے کام لیا ہے کسی دوسرے ملک کے میڈیا نے ایسا نہیں کیا۔ متعلقہ فائیلیںمولانا آغا سید ارشد حسین موسوی کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام سے ہے۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان سے وابستہ ہیں اور وادی بھر میں دینی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے بڈگام میں ایک خصوصی نشست کے دوران مولانا سید ارشد موسوی سے انقلاب اسلامی ایران کی تازہ ترین صورتحال اور میڈیا کے منفی پروپیگنڈہ کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، جس میں انہوں نے کہا کہ ایران نے امریکہ و اسرائیل کی تمام تر سازشوں اور مکاریوں کا شاندار طریقے سے مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ UNO میں ایران کے خلاف پیش ہونے والی بل کے خلاف بھارت نے ووٹ دے کر اپنی روایتی موقف کو زندہ رکھا، لیکن بھارتی میڈیا بے لگام دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود امریکہ کے ذریعے ہی بین الاقوامی انسانی اقدار کے اصول و قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہورہی ہے، جس کا مظاہرہ دنیا بھر نے ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں کو ایران کے مظاہرین یاد رہے لیکن دنیا بھر میں اپنے مظالم بھول گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا گودی میڈیا بھی امریکہ اور اسرائیل نواز میں پیش پیش ہے جس میں ذرہ برابر بھی شک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ الجزیرہ کی رپورٹ کی مطابق اسرائیل کے حمایت میں جس قدر بھارتی میڈیا نے غلط بیانی سے کام لیا ہے کسی دوسرے ملک کے میڈیا نے ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کہ آج میڈیا حق اور حقیقت لوگوں تک پہنچانے کے بجائے منفی پروپیگنڈہ پھیلانے کا مرکز بن گیا ہے۔ خصوصی انٹرویو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ میڈیا نے
پڑھیں:
ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔
پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔
علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔