کنٹریکٹر نے پروجیکٹ کے عملے کی ملی بھگت سے مطلوبہ تعداد میں سولر یونٹس فراہم نہیں کئے، تاہم کاغذات میں اسے مکمل دکھایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے محکمہ توانائی میں سولر پینل فراہمی کے منصوبے میں 3 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے نوٹس کے بعد سولر پینل فراہمی کے منصوبے کے ریکارڈ کی تفصیلات نیب کو فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ نیب نے کم آمدنی والے افراد میں 2 لاکھ سولر پینل فراہمی کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے 10 کروڑ ڈالر کے قرض سے جاری تھا۔ کنٹریکٹ حاصل کرنے والی کمپنی نے کاغذات میں جعلسازی کرکے مبینہ طور پر 3 ارب 2 کروڑ روپے کی کرپشن کی ہے۔ کنٹریکٹر نے پروجیکٹ کے عملے کی ملی بھگت سے مطلوبہ تعداد میں سولر یونٹس فراہم نہیں کئے، تاہم کاغذات میں اسے مکمل دکھایا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سولر پینل میں سولر

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن