شاہد سپرا:سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ایک بار پھر شیڈول گیس لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے، جس کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کھانا پکانے کے اوقات کے علاوہ گیس فراہمی معطل کر دی گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرد موسم کے باوجود بیشتر علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم کر دیا گیا ہے، جس سے روزمرہ امور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے موسمِ سرما میں دن بھر مناسب پریشر کے ساتھ گیس فراہمی کا اعلان کیا تھا اور صارفین کو صبح سے رات تک مسلسل گیس فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔

اولڈ ایسوسی ایٹس آف کنیرڈ سوسائٹی کے زیرِاہتمام کنیرڈ کالج میں ایمپاور ہر فیسٹیول

تاہم ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے وفاقی احکامات کو نظرانداز کرتے ہوئے دوبارہ لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے۔ کمپنی کا مؤقف ہے کہ مسلسل گیس فراہمی سے لائن لاسز کنٹرول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بوسیدہ اور پرانی پائپ لائنز میں لیکج کے باعث گیس کے ضیاع کی نشاندہی ہوئی ہے، جس کے بعد صرف کھانا پکانے کے اوقات میں پریشر بڑھانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے، جبکہ دیگر اوقات میں گیس پریشر بدستور کم رکھا جا رہا ہے۔

بنوں: پولیس موبائل وین پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے اور سردی کے موسم میں بلا تعطل گیس فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔



.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع

سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی  آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے  نے  انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری  آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان  ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں  نے  حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع