ایران پر کسی حملے کیلئے اپنی زمینی، فضائی یا سمندری حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے: متحدہ عرب امارت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2026 سب نیوز

دبئی(سب نیوز )متحدہ عرب امارات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ ایران پر کسی حملے کے لیے اپنی زمینی، فضائی یا سمندری حدود استعمال نہیں کرنے دے گا۔اماراتی وزارت خارجہ کے مطابق یو اے ای نے ایران پر کسی بھی حملے کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہ کرنے دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اماراتی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے لیے کسی قسم کی لاجسٹک معاونت بھی فراہم نہیں کریں گے۔اماراتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ موجودہ بحرانوں کے حل کے لیے بات چیت اور کشیدگی میں کمی پر زور دیتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور ریاستی خودمختاری کے احترام پر یقین رکھتے ہیں اور تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع کو ترجیح دیتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآن لائن ویزا کی سہولت کے بعد غیر ملکی سیاح و کوہ پیما پاکستان آنے کیلیے بے تاب ہیں، صدر الپائن کلب آن لائن ویزا کی سہولت کے بعد غیر ملکی سیاح و کوہ پیما پاکستان آنے کیلیے بے تاب ہیں، صدر الپائن کلب چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس،سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ جیم اسٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ،وزیر اعظم گھریلو تشدد بل پر دستخط؛ بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی پر سزا کا قانون نافذ ہوگیا سی ڈی اے میں تقرو تبادلے،ڈاکٹر ظفر اقبال ڈی جی اربن پلاننگ تعینات،ارشد چوہان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نوٹیفیکشن سب نیوز پر وفاقی کابینہ کی کمیٹی کا بیورو کریسی اور ججوں کی دہری شہریت ختم کرنے کا عندیہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایران پر کسی

پڑھیں:

سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی

بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔

Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy

— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 2026

59 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔

اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔

سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ