پارلیمنٹ سے منظور7 اہم بلوں کی صدرمملکت نے منظوری دے دی: فوری نافذ العمل
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے 7 اہم بلوں کی منظوری دے دی ہے، جن میں قومی ٹیرف کمیشن ترمیمی بل 2026 سمیت دیگر بلز شامل ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی توثیق کے ساتھ ہی ساتوں بلز قانون بن گئے، جو فوری نافذ العمل ہوں گے جب کہ قانون بننے والے بلوں میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے والے 3 بلز بھی شامل ہیں۔
منظور ہونے والے بلوں میں نیشنل ٹیرف کمیشن ترمیمی بل 2026 اور ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ ترمیمی بل 2026 شامل ہیں۔ اسی طرح ریلوے کی منتقلی سے متعلق ترمیمی بل 2026 کی توثیق، گھریلو تشدد کی روک تھام اور تحفظ سے متعلق بل 2026 اور دانش سکولز اتھارٹی بل 2026 کی منظوری دی گئی۔
دوسری جانب انکم ٹیکس ترمیمی بل 2026 نافذ کرنے کی منظوری بھی دی گئی اور نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق ترمیمی بل 2026 کی توثیق بھی کی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
تصویر سوشل میڈیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ حکومت کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے۔
وزیراعظم کی زیرِ صدارت آئی ٹی کے شعبے کی اسٹریٹیجک روڈ میپ پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں آئی ٹی کے شعبے کا فروغ اور آئی ٹی سے متعلق برآمدات میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئی ٹی کے شعبے کے تربیتی کورسز کی معتبر تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنائی جائے، آئی ٹی کے شعبے میں تربیت کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیہ کے مطابق انہوں نے ملک بھر میں ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ موبائل اسپیکٹرم کی دستیابی جون 2025 میں 274 میگا ہرٹز سے بڑھ کر جون 2026 میں 880 میگا ہرٹز ہوگئی۔
وزیراعظم کو ’’کنیکٹ پاکستان وژن 2030‘‘ کے اجراء کی تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں کا تناسب 2024 میں 62 فیصد سے بڑھ کر جون 2026 میں 72 فیصد ہو گیا۔
بریفنگ کے مطابق جون 2026 تک 5.1 ملین گھروں میں فکسڈ براڈ بینڈ /فائبر کنکشن دیے گئے۔