کراچی:

وکلا ایمان مزاری اور ہادی چھٹہ کی سزا کے خلاف ایچ آر سی پی کی احتجاجی کال پر پولیس نے کراچی پریس کلب کے اطراف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا، مظاہرے کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن آفس پاکستان کے احتجاج کے پیش نظر کراچی پریس کلب، فوارہ چوک، وائے ایم سی اے، سرور شہید روڈ ، زینب مارکیٹ کٹ سمیت اطراف میں بسیں اور کینٹنرز لگادیے گئے۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔اطراف کے راستوں کی بندش کی وجہ سے صحافیوں، مختلف اداروں میں کام کرنے والے افراد کو آمدورفت میں مشکلات پیش آئیں۔

پولیس نے پریس کلب کے تین اطراف مقامات کو بند کرکے صرف وائی ایم سی اے ایک چھوٹا راستہ کھولا ہوا تھا جس کی وجہ سے صحافیوں، ورکرز اور رہائشیوں کو شدید مشکلات ہوئیں، کئی صحافی پریس کلب آنہیں سکے اور جو پریس کلب میں موجود تھے وہ کئی گھنٹوں تک وہیں رہے۔

پریس کلب کے راستوں کی بندش کی وجہ سے لوگ جگہ جگہ راستہ کھلا ہونے کا پوچھتے نظر آئے۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے کہا کہ پریس کلب کے اطراف راستوں کی بندش کی وجہ سے میڈیا پرسنز کو مشکلات ہوئیں، حکومت نے چاروں طرف راستے بند کردیے جبکہ ہم سے وعدہ کیا گیا تھا کہ جب بھی ایسی صورتحال ہوگی تو ایک راستہ کھلا رکھا جائے گا لیکن راستے بند کرنا غلط عمل ہے سندھ حکومت نوٹس لے۔

ایچ آر سی پی کے کراچی پریس کلب کے باہر ہوئے مظاہرے کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرلیا۔ پولیس کی بڑی تعداد کی موجودگی کی وجہ سے ایسا ماحول  پیدا ہوگیا کہ کسی بھی وقت پولیس مظاہرین کو ممکنہ طور پر گرفتار کرلے گی۔

مظاہرے کے دوران پولیس کی نفری قریب آگئی اس دوران پولیس افسران اور مظاہرے کی قیادت میں بات چیت ہوئی۔ پولیس حکام کہتے رہے کہ مظاہرہ جلد ختم کیا جائے۔

ایچ آر سی کے چیئرمین اسد بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ مظاہرہ کرنا کون سا جرم ہے؟ کراچی  پریس کلب آزادی اظہار رائے کی جگہ ہے، پولیس کی اتنی نفری کیوں آئی ہے؟ راستوں کی بندش کی وجہ سے ہمارے لوگ پہنچ نہیں سکے، پولیس کو دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ یہ ہمیں گرفتار کرنے آئے ہیں، یہ جمہوری حکومت ہے کیا جس میں ہم اپنی بات بھی نہیں کرسکتے؟

بعدازاں مظاہرہ ختم ہونے کے بعد شرکاء چلے گئے تاہم پولیس مظاہرے کے کئی گھنٹے بعد تک تعینات رہی اور راستے بند رہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: راستوں کی بندش کی وجہ سے کراچی پریس کلب پریس کلب کے پولیس کی

پڑھیں:

لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر

لاہور میں مون سون کی شدید بارشوں نے معمولات زندگی متاثر کر دیے، کئی علاقوں میں سڑکیں، چوراہے اور انڈر پاسز پانی میں ڈوب گئے جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں 343 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض سڑکوں اور گلیوں میں 3  سے 4 فٹ تک پانی کھڑا رہا، جبکہ کئی مقامات پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بارش کے بعد کئی علاقے زیر آب، ’اب آفس جانےکے لیے کشتی کی ضرورت ہوگی‘

ڈیفنس کے فیز ون سے فیز فائیو تک مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک متاثر ہوئی، جبکہ غازی انڈر پاس اور مسجد چوک انڈر پاس کو پانی بھرنے کے باعث بند کرنا پڑا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔

حربنس پورہ، مال روڈ، کوپر روڈ، لکشمی چوک اور چوبرجی چوک سمیت متعدد علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاعات ملیں، جہاں واسا کی ٹیمیں نکاسی آب میں مصروف رہیں۔

شدید بارش کے باعث شہر کی کئی سڑکوں پر گڑھے بھی پڑ گئے۔ کینال روڈ، جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ اور بھیکے والا موڑ سمیت مختلف مقامات پر سڑکیں متاثر ہوئیں، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے متاثرہ علاقوں کو بند کرکے متبادل راستے فراہم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد جاں بحق اور 154 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 افراد مکانات گرنے، 2 آسمانی بجلی گرنے، 3 کرنٹ لگنے جبکہ ایک شخص ڈوبنے سے جاں بحق ہوا۔

واسا لاہور کے مطابق شہر میں ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کا عمل جاری ہے، تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ متاثرہ مقامات پر اضافی مشینری اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور واسا نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، نشیبی علاقوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں نے تاہم ہر سال بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بارش پانی زیر آب لاہور

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا