فلم دھرندھر کے اداکار گھریلو ملازمہ سے زیادتی کے الزام میں گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
بالی ووڈ بلاک بسٹر فلم دھرندھر کے اداکار کو ممبئی میں گھریلو ملازمہ سے 10 سال تک زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔
بالی ووڈ کی پروپیگنڈہ فلم ’دھرندھر‘ میں نظر آنے والے اداکار ندیم خان کو ممبئی پولیس نے 22 جنوری کو اپنی گھریلو ملازمہ سے مبینہ طور پر 10 سال تک زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاری ایک 41 سالہ خاتون کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کے بعد عمل میں آئی۔
شکایت کے مطابق متاثرہ خاتون ماضی میں کئی اداکاروں کے گھروں میں بطور ملازمہ کام کر چکی ہیں اور کئی برس قبل ان کی ندیم خان سے جان پہچان ہوئی تھی۔
خاتون کا الزام ہے کہ ندیم خان نے ان سے شادی کا وعدہ کیا، اور اسی وعدے کی بنیاد پر انہوں نے گزشتہ 10 سالوں کے دوران متعدد بار ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔
متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ زیادتی یہ واقعات مالوانی میں خاتون کی رہائش گاہ اور ورسوا میں ندیم خان کے گھر پر پیش آئے۔
ایک پولیس اہلکار نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹریو میں بتایا کہ متاثرہ خاتون کے بیان کی بنیاد پر ہم نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔