data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کم عمری کی شادیوں سے متعلق قانون سازی پر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے ایک متنازع بیان دے دیا ہے، جس کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں میں شدید ردعمل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ اگر انہیں غصہ آیا تو وہ 16 سالہ لڑکی سے شادی کر لیں گے اور ایسے کسی قانون کو تسلیم نہیں کریں گے جو ان کے بقول قرآن و سنت کے منافی ہو۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ وہ سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمٰن کو مشورہ دیتے ہیں کہ چاروں صوبوں میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا جائے، جن میں ایسے نوجوانوں کی شادیاں کی جائیں جو بالغ ہو چکے ہوں مگر ان کی عمریں 18 سال سے کم ہوں، اسلامی شریعت میں نکاح کے لیے بلوغت شرط ہے، عمر کی حد مقرر کرنا غیر اسلامی ہے۔

جے یو آئی (ف) کے رہنما نے کہا کہ اگر کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف ہو تو وہ اسے ماننے کے پابند نہیں، ہم اس قانون کو پاؤں تلے روندیں گے کیونکہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے، ان کے نزدیک ریاستی قوانین کی حیثیت اسی وقت قابل قبول ہے جب وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ہوں۔

اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر دوسری شادی یا دوسرے نکاح کے موڈ میں نہیں ہیں اور ایک شادی کو ہی کافی سمجھتے ہیں، تاہم ان کے بقول اگر غصہ آیا تو وہ خود بھی 16 سالہ لڑکی سے شادی کرنے میں کوئی حرج محسوس نہیں کریں گے۔ ان کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر بھی وسیع پیمانے پر زیر بحث لایا جا رہا ہے۔

ابھی تک جے یو آئی (ف) کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے حافظ حمد اللہ کے اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سیاسی حلقوں میں یہ معاملہ مزید بحث اور تنقید کا باعث بنتا دکھائی دے رہا ہے، آنے والے دنوں میں اس بیان پر نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ عوامی سطح پر بھی گرما گرم گفتگو متوقع ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: حافظ حمد اللہ نے نے کہا کہ

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی