لیہ میں ورلڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 25 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
تقریب میں جی ایم ورلڈ فاؤنڈیشن آصف رضا، سابق وفاقی وزیر سردار بہادر احمد خان سیہڑ، سابق تحصیل ناظم سردار سجاد احمد خان سیہڑ، سابق ضلعی ناظم ملک عمر علی اولکھ اور دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ اسلام تائمز۔ ورلڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لیہ کے مقبول میرج ھال کروڑ میں 25 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں 25 جوڑوں کے شادی کے تمام اخراجات بمعہ جہیز ورلڈ فاؤنڈیشن نے آرگنائز کیے تھے۔ تقریب میں جی ایم ورلڈ فاؤنڈیشن آصف رضا، سابق وفاقی وزیر سردار بہادر احمد خان سیہڑ، سابق تحصیل ناظم سردار سجاد احمد خان سیہڑ، سابق ضلعی ناظم ملک عمر علی اولکھ اور دیگر عمائدین نے شرکت کی اور نئے شادی شدہ جوڑوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ورلڈ فاؤنڈیشن احمد خان سیہڑ
پڑھیں:
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔
دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.