خراب موسمی حالات کے باعث وزیر اعلیٰ اور کمانڈر ایف سی این اے کا دورہ موخر ہو گیا تاہم پاک آرمی نے چپورسن کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سامان کی تیسری کھیپ روانہ کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چپورسن ہنزہ کے زلزلہ متاثرین کے لیے پاک آرمی کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور اس سلسلے میں امدادی سامان کی تیسری کھیپ روانہ کر دی گئی۔ خراب موسمی حالات کے باعث وزیر اعلیٰ اور کمانڈر ایف سی این اے کا دورہ موخر ہو گیا تاہم پاک آرمی نے چپورسن کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے امدادی سامان کی تیسری کھیپ روانہ کر دی ہے۔ متاثرہ علاقے میں بروقت ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا۔ ریلیف کی فراہمی پر متاثرہ خاندانوں اور اہل علاقہ نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کھیپ روانہ کی تیسری کے لیے

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے، اسحاق ڈار
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
  • آسام میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک، 7 لاکھ بےگھر
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم