حکومت قیام امن اور شہریوں کے تحفظ میں ناکام ثابت ہوئی، جماعت اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے کہا کہ اسلام کا عادلانہ نظام ہی دنیا کو امن اور انسانیت کو تحفظ، چین و سکون دے سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا نے کہا ہے کہ کراچی سے کشمور پورا سندھ ڈاکو راج کے حوالے ہے، گزشتہ روز شکارپور میں ایک اور ایس ایچ او کا ڈاکوﺅں کے ہاتھوں قتل صوبہ میں امن و امان کے حکومتی دعوؤں کی نفی ہے، ایسا لگتا ہے سندھ امن، انصاف اور قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اسلام کا عادلانہ نظام ہی دنیا کو امن اور انسانیت کو تحفظ، چین و سکون دے سکتا ہے، جماعت اسلامی کی ’بدل دو نظام کو سنوار دو سندھ کو‘ مہم بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل کشمور کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔
حافظ نصراللہ چنا نے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں قیام امن اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں ناکام ثابت ہوئی، کراچی میں تجارتی مرکز گل پلازہ وقعے نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی 18 سالہ کارکردگی عیاں کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول، گیس اور کالے سونے کی دولت سے مالامال سندھ کے عوام غربت اور بھوک و بدحالی کا شکار ہیں، بینظیر انکم سپوٹ پروگرام میں اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود غربت میں اضافہ، تھر میں بچے خوراک کی قلت و سہولت کے فقدان کی وجہ سے مر رہے ہیں، لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے نظام و قیادت کی تبدیلی سے ہی سندھ اور عوام کی قسمت تبدیل ہو سکتی ہے، اس لیے جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نے کہا کہ امن اور
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ