Jasarat News:
2026-07-24@01:08:32 GMT

ایم پی اے زبیرجونیجو جھوٹے مقدمات درج کرارہے ہیں

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)خیرپور ناتھن شاہ کے گاؤں گوزو کے رہائشی محمد پریل عرف کامریڈ سردار علی گچل نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کے این شاہ تعلقہ کے پی پی پی ایم پی اے زبیر احمد جونیجو اپنے لوگوں اور پولیس کے ذریعے جھوٹے مقدمات درج کرکے انہیں ہراساں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے گاؤں میں ان کی زمین پر سرکاری پرائمری سکول بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے ایم پی اے ناراض ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا بھائی ندیم علی حیدرآباد سے گاؤں آرہا تھا کہ ایم پی اے کی درخواست پر تھانہ خیرپور ناتھن شاہ کی پولیس نے انہیں گرفتار کرکے 60 ہزار روپے ضبط کرکے شراب رکھنے کے جھوٹے مقدمے میں چالان جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جرم یہ ہے کہ ہم گاؤں کے معصوم بچوں کو تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ بیداری کی بات کرتے ہیں جو کہ ایم پی اے کو پسند نہیں، جو طرح طرح کے حربے استعمال کرکے ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں مثبت کاموں سے دور رہنے کے لئے دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہہ ہمیں پیپلز پارٹی کے ایم پی اے زبیر احمد جونیجو سے جانی و مالی نقصان کا خطرہ ہے۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ ایم پی اے کو ملزمان کے ظلم سے بچایا جائے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایم پی اے انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی