جامشورو، ایپکا بلوچستان کے رہنمائوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جامشورو (نمائندہ جسارت )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن(ایپکا) سندھ کے صدر محمد رفیق جتوئی جنرل سیکرٹری سندھ اشرف خان بوزئی کی ہدایت پر ایپکا ڈسٹرکٹ جامشورو کی جانب سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاضی اقبال کی قیادت میں بلوچستان میں ایپکا کے صوبائی صدر حاجی اصغر بنگلزئی سمیت دیگر رہنماوں کی بلا جواز گرفتاری کے خلاف پیرا میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں تالہ بندی کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اِس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے (ایپکا) ڈسٹرکٹ جامشورو کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری قاضی اقبال کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کے رہنماؤں پیرا میڈیکل اسٹاف ایسو سی ایشن کے صوبائی صدر حاجی شفا مینگل جی، ٹی اے کے صوبائی صدر سجاد رِند، اپیکا کے صوبائی صد ر علی اصغربنگلزئی اور احتجاج کے دوران ملازمین کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اْن کا کہنا تھا پولیس نے غیر انسانی کارروا ئی کرتے ہوئے ملازمین پر شدید شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں کئی ملازمین متاثر ہوگئے، جوکہ ملازمین کے بنیادی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ور زی ہے۔ اْن کا مزید کہنا تھا جبکہ ملازمین اپنے جائز مطالبات، تنخواہوں کے الائونسز اور ملازمین کے دیگر حقوق مراعات کے سلسلے میں مطالبہ کررہے تھے۔ اْن کا کہنا تھا اِس طرح کے تشدد، گرفتاریوں کا رویہ ناقابل قبول اور جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔ اْنہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار رہنما ؤ ں اور ملازمین کو رہا کیا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔