ٹنڈوالٰہیار، ریجنل ڈائریکٹر کی کھلی کچہری ، شکایتوں کے انبار
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)محتسب اعلیٰ سندھ محمد سہیل راجپوت کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر (محتسب آفس) میرپورخاص ذوالفقار علی جونیجو کی زیرِ صدارت ٹاؤن کمیٹی چمبڑ میں عوامی مسائل کے فوری ازالے اور محتسبِ اعلیٰ آفس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لیے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر چمبڑ حماد علی زرداری، ڈی ایس پی چمبڑ، وائس چیئرمین ٹاؤن کمیٹی طاہر حسین صدیقی، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر ٹنڈوالٰہیارعلی مراد پتافی، ریجنل ڈائریکٹر (محتسب آفس) میرپورخاص کے ڈپٹی رجسٹرار سجاد احمد سومرو، مختلف محکموں کے ضلعی افسران اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے صحت، تعلیم، ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں اور پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی سمیت دیگر بنیادی مسائل سے متعلق شکایات پیش کیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ صحت مراکز میں سہولیات کی کمی، سرکاری اسکولز کی مخدوش عمارتیں، سڑکوں کی خستہ حالی اور صاف پانی کی قلت ان کی روزمرہ زندگی کو شدید متاثر کر رہی ہے۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب آفس میرپور خاص ذوالفقار علی جونیجو نے عوامی شکایات کو بغور سنا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں کہ وہ شکایات کا فوری اور مؤثر ازالہ یقینی بنائیں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ڈائریکٹر (محتسب آفس) میرپورخاص ذوالفقار علی جونیجو نے کہا کہ اگر صوبائی محکموں کی جانب سے جائز مسائل حل نہ کیے جائیں تو عوام ہمارے دفاتر میں درخواستیں جمع کرائیں تاکہ ان مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات اٹھا کر انصاف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام عوامی مسائل کو قوانین اور قواعد و ضوابط کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا تاکہ کسی کو بھی پریشانی کا سامنا نہ ہو ۔انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی محکموں سے متعلق عوام کو درپیش کسی بھی نوعیت کے مسائل کے لیے وہ ان کے دفتر میں درخواستیں جمع کرائیں یا محتسب آفس کے آن لائن پورٹل پر شکایات درج کروائیں تاکہ ان کے مسائل جلد از جلد حل کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ریجنل ڈائریکٹر کھلی کچہری
پڑھیں:
سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں اور کالمز پر کارروائی کے اختیار کا معاملہ زیر بحث آیا، جہاں سینئر صحافی طارق محمود سمیر نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے اہم قانونی نکات اٹھائے۔
اجلاس کے دوران طارق محمود سمیر نے کہا کہ لاہور سے شائع ہونے والے روزنامہ نئی بات میں بیوروکریسی سے متعلق شائع ہونے والے ایک کالم کی بنیاد پر کالم نگار توفیق بٹ اور اخبار کے ایڈیٹر کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی) کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹس واپس لیا جانا چاہیے۔انہوں نے قائمہ کمیٹی کو تجویز دی کہ اس معاملے کو متعلقہ فورم یعنی پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے، کیونکہ قانون کے مطابق پرنٹ میڈیا سے متعلق شکایات اور تنازعات کا جائزہ لینے کا اختیار صرف پریس کونسل کے پاس ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے سینئر صحافی طارق محمود سمیر کی اس تجویز سے متفقہ طور پر اتفاق کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ مذکورہ معاملہ پریس کونسل آف پاکستان کو بھجوایا جائے تاکہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
کمیٹی نے اس موقع پر واضح کیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق کسی بھی قسم کے معاملات یا شکایات نہ تو پیمرا کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں اور نہ ہی این سی سی آئی ایسے معاملات میں براہ راست نوٹس لینے کا مجاز ہے۔ کمیٹی کے مطابق اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں، مضامین اور کالمز سے متعلق شکایات صرف پریس کونسل آف پاکستان کے سامنے ہی پیش کی جا سکتی ہیں۔اجلاس میں یہ بھی یاد دلایا گیا کہ پرنٹ میڈیا سے متعلق قانون سازی کے دوران وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں واضح یقین دہانی کرائی تھی کہ اخبارات اور پرنٹ میڈیا کے معاملات کا واحد مجاز ادارہ پریس کونسل آف پاکستان ہوگا، اور اسی فورم پر شکایات درج کرائی جا سکیں گی۔
قائمہ کمیٹی نے اس مؤقف کو دہراتے ہوئے متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ آئندہ بھی پرنٹ میڈیا سے متعلق تمام معاملات قانون کے مطابق صرف پریس کونسل آف پاکستان کے ذریعے ہی نمٹائے جائیں تاکہ آئینی اور قانونی دائرہ اختیار برقرار رہے۔