بنگلا دیش: چیف ایڈوائزر کا انتخابات سے قبل مسلح افواج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260127-01-4
ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے 12 فروری کے ریفرنڈم اور 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات کے پیشِ نظر مسلح افواج کو اعلیٰ ترین سطح پر الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ آرمی ہیڈکوارٹرز میں اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات کے دوران انہوں نے آئندہ انتخابات کو ملک کے جمہوری مستقبل کے لیے فیصلہ کن مرحلہ قرار دیتے ہوئے شفاف، آزاد اور پْرامن انتخابی ماحول کی اہمیت پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ عوام کے اعتماد کے تحفظ میں مسلح افواج کا کردار نہایت اہم ہے۔ چیف ایڈوائزر نے افواج سے غیر جانبداری، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے الیکشن کمیشن اور سول انتظامیہ کو مکمل معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم کے ذریعے عوام کو ریاست کے مستقبل پر رائے دینے جبکہ انتخابات کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع ملے گا اور اس عمل میں کسی قسم کی کوتاہی عوامی اعتماد کو متاثر کر سکتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔