پنجاب حکومت صحافیوں سے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے نومنتخب صدر ارشد انصاری، سیکرٹری افضال طالب، جرنلسٹ پینل سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدر مدیحہ الماس اور نائب صدر ناصرہ عتیق کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دو خواتین صحافیوں کا بھاری اکثریت سے کامیاب ہونا نہ صرف خوش آئند بلکہ خواتین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔لاہور پریس کلب ملکی سیاست اور صحافت میں ایک تاریخی اور مؤثر کردار ادا کرتا رہا ہے۔ اسی پلیٹ فارم سے کئی نامور رہنماؤں اور صحافیوں نے اپنے عملی سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب صدر ارشد انصاری اور ان کی پوری ٹیم صحافیوں کے مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور آزادی صحافت کے فروغ کے لیے بھرپور اور فعال کردار ادا کرے گی۔ عظمٰی بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت صحافی برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔