لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایک کروڑ افرا د کیلئے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکیج کی منظوری دے دی۔پنجاب کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان میں 20لاکھ سے زائدافراد کو نگہبان کارڈز مہیا کیے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت رمضان شریف کی پیشگی تیاریوں اور عوامی ریلیف کے حوالے سے اہم اجلاس میں نادار افراد کے لیے سی ایم راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان، سہولت بازار اور دیگر انتظامی امور کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے کیش کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء بھی خریدنے کی سہولت میسر ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں گھرگھر جاکروزیراعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان کارڈ فراہم کرے گی۔ رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے بنک آف پنجاب برانچ لیس بنکنگ ایجنٹ سے بھی کیش حاصل کر سکیں گے۔ رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ون لنک نیٹ ورک اے ٹی ایم کے ذریعے بھی کیش حاصل کیا جا سکے گا۔ بنک آف پنجاب کے مقررہ دکانداروں سے رمضان نگہبان کیش کے ذریعے خریداری کی جا سکے گی۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف رمضان نگہبان کارڈ نے ایکٹیویشن کے لئے 136 ایکٹیویشن مراکز قائم ہوں گے۔ رمضان نگہبان کارڈ پنجاب بنک کی اے ٹی ایم پر بھی ایکٹی ویٹ کیا جا سکے گا۔ بریفنگ میں بتایاکہ پنجاب بھر میں راشن کارڈ ہولڈرز کو بھی رمضان المبارک میں 3 ہزار ماہانہ کی بجائے 10ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ اجلاس میں رمضان نگہبان ڈیش بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کارڈ ہولڈرز کو کال کر کے کاؤنٹر چیکنگ کا نظام بروئے کار لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ادائیگی آسان سے آسان تر بنانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں پنجاب کی ہر تحصیل میں رمضان المبارک میں 8 نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان‘‘ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب کی ہر تحصیل میں ’’نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان‘‘ کے تحت ہر روز 2 ہزار روزہ داروں کی افطاری کرائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ’’نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان‘‘ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ’’نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان‘‘ کی روزانہ مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ ’’نگہبان دسترخوان……مریم کے مہمان‘‘ پروگرام میں روزہ داروں کی کھجور، سموسہ، دودھ،روح افزا، کیلا اور چکن بریانی سے تواضع کی جائیگی۔ بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ رمضان المبارک میں 30 اضلاع میں 65 سہولت بازار فنکشنل ہوں گے جبکہ  50سہولت بازار 15 سہولت آن دی گو اور دیگر 11اضلاع میں عارضی رمضان سہولت بازار قائم کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فری ہوم ڈیلیوری کے لئے نگہبان کارڈ سے بھی ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 60 تحصیلوں میں سہولت بازار کے لئے فوری طور پر اراضی کی نشاندہی کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں سہولت بازاروں میں نرخ، صفائی، سکیورٹی اور دیگر امور کی نگرانی کے لئے 1250 کیمروں کے ساتھ صوبائی مانیٹرنگ روم قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان المبارک میں نرخ مزید کم کرانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فلور ملز، چکن، کریانہ اور گھی ملز ایسوسی ایشن کے سٹائل لگانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کوئی بھی مستحق خاندان رمضان المبارک میں تنہا محسوس نہ کرے۔ دکھ سکھ میں غریب عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ صاحب ثروت افراد کو اپنے ارد گرد موجود مستحق لوگوں کو کھانا کھلانا چاہیے۔ لوگوں کی خدمت کر کے رمضان المبارک میں دنیا اور آخرت سنواری جائے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ حدیث کا مفہوم ہے کہ روز قیامت عبادت گزار پیچھے اور اچھے اخلاق والے آگے ہوں گے۔ خدمت کے جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے جائیں تو اللہ تعالیٰ راضی ہوتا اور رزق بڑھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کی ذمہ داری میری ہی نہیں بلکہ ہر کمشنر، ڈی سی اور ہر افسر کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں مخلوق کی خدمت میں کسر نہ چھوڑنے کا عہد کریں۔ بیوٹیفکیشن کے لئے اچھا کام کرنے والے ڈپٹی کمشنر لائق تحسین ہیں، دیگر کارکردگی بہتر بنائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سہولت بازار پراجیکٹ کی کامیابی پر چیئرمین افضل کھوکھر اور پوری ٹیم کو شاباش دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہرضلع میں نہروں کی بھل صفائی کی بروقت تکمیل کا حکم بھی دیا۔ اجلاس میں سرگودھا میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پرناپسندیدگی اظہار کیا اور ڈی سی کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر ارشد انصاری‘ نومنتخب سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدر ناصر ہ عتیق، نائب صدر مدیحہ الماس، جنرل سیکرٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ اور فنانس سیکرٹری سالک نواز‘ نومنتخب ممبر گورننگ باڈی الفت حسین مغل، اسد محمود، احمد رضا، سرمد فرخ، رابعہ عظمت، بدر سعید، سجاد کاظمی، ظہیر شیخ، کامران خان اور آشر جان کوبھی مبارکباد دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ امید ہے لاہور پریس کلب اپنی شاندار صحافتی روایات کا تسلسل برقرار رکھے گا۔ حکومت پنجاب صحافی بھائیوں کو اپنے گھر کی تعمیر میں بھرپور معاونت کرے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے وزیر مملکت ارمغان سبحانی اور طارق سبحانی کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے مریم نواز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں نگہبان دسترخوان مریم کے مہمان سہولت بازار کی ہدایت کی اجلاس میں جائیں گے کے لئے

پڑھیں:

ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ

قومی اقتصادی سروے 26-2025 میں رپورٹ کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں سمیت دیگر جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور  مالی سال 26-2025 میں لائیو اسٹاک شعبے کی شرح نمو 3.8 فیصد رہی۔

قومی اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد 61 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی جو سالانہ 1.9 فیصد اضافہ ہوا اور خچروں کی تعداد 1.8 فیصد اضافے کے بعد دو لاکھ 21 ہزار ہوگئی ہے۔

سروے میں بتایا گیا کہ گھوڑوں کی تعداد میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار تک پہنچ گئی ہے، ملک میں رواں مالی سال کے دوران بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ سے تجاوز کرگئی اور سالانہ 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح گائے کی تعداد 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے جو 3.8 فیصد اضافہ ہے، بکریوں کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ سے بڑھ گئی اور سالانہ 2.7 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

قومی اقتصادی سروے میں مزید بتایا گیا کہ ملک میں بھیڑوں کی تعداد 1.2 فیصد بڑھ کر 3 کروڑ 35 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، اونٹوں کی تعداد میں 1.4 فیصد اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال ماہی گیری کے شعبے میں 1.7 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • گلگت بلتستان کی سڑکوں کی خستہ حالی دیکھ کر شدید دکھ ہوا، نواز شریف
  • ملک بھر میں گدھوں، گھوڑوں، خچروں کی تعداد میں اضافہ
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف