سندھ کے مشہور تفریحی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر موسم سرما کی پہلی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث علاقے میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ برفباری کے بعد گورکھ ہل اسٹیشن کا موسم انتہائی خوشگوار اور دلکش ہو گیا جس نے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔

ضلع دادو میں کیرتھر کے پہاڑی سلسلے کے دامن میں، سندھ اور بلوچستان کی سرحدی پٹی پر واقع گورکھ ہل اسٹیشن پر برفباری کے بعد درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔ سرد موسم اور برف سے ڈھکے مناظر نے علاقے کو سحر انگیز بنا دیا ہے۔

دادو:گورکھ ہل اسٹیشن پر کئی سالوں بعد برف باری pic.

twitter.com/P832qtH0cs

— Liaquat Ali (@Liaquatmalick) January 26, 2026

گورکھ ہل اسٹیشن وادیٔ مہران کا واحد بلند ترین، سرد ترین اور پرفضا تفریحی مقام ہے، جہاں کئی برسوں کے وقفے کے بعد موسم سرما میں برفباری ہوتی ہے۔ برفباری کی خبر کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے اس مقام کا رخ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کے کن حصوں میں آج بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

انتظامیہ کے مطابق گورکھ ہل اسٹیشن پر 13سالوں کے بعد برف باری ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ انتظامیہ نے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

باشیں اور برفباری پاکستان میں برفباری سندھ گورکھ ہل اسٹیشن گورکھ ہل اسٹیشن موسم سرما کی برفباری موسم کی صورتحال

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: باشیں اور برفباری پاکستان میں برفباری موسم سرما کی برفباری موسم کی صورتحال کے بعد

پڑھیں:

عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔

ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن