کراچی، سندھ سولر انرجی پروجیکٹ میں مبینہ کرپشن پر باضابطہ انکوائری شروع
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
کراچی:
سندھ سولرانرجی پروجیکٹ میں اربوں کی بےضابطگیوں کےالزام کےتناظرمین نیب متحرک ہوگیا، اس حوالے سےنیب کراچی نے سندھ حکومت کے افسران کے خلاف انکوائری سے متعلق مراسلہ وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کوارسال کردیا۔
خط کےمطابق قومی احتساب آرڈیننس 1999کےسیکشن 18کےتحت حکومت سندھ کے افسران واہل کاروں کے خلاف سندھ سولرانرجی پروجیکٹ میں سرکاری فنڈزکی غلط خریداری اورخوردبرد کےالزامات پرانکوائری کی جارہی ہے۔
مذکورہ معاملے کی وجہ سےسرکاری خزانے کونقصان پہنچاہے، قانونی مینڈیٹ کےمطابق نیب واحد ادارہ ہے جویہ ذمہ داری رکھتا ہے کہ وہ ایسے جرائم کی انکوائری کرے جو نیب بیورو کے دائرہ اختیارمیں آتےہیں۔
آرڈیننس کے تحت مبینہ طور پر کیے گئے کسی جرم کی تحقیقات اور تفتیش کی ذمہ داری نیب پرعائد ہوتی ہےاورکسی دوسری ایجنسی اوراتھارٹی کوتحقیقات میں صرف اس صورت میں شامل کیا جاسکتا ہےجب نیب کوایسی ضرورت پڑے، سولر انرجی پروجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی پرنیب نےدستاویزات طلب کرلیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پروجیکٹ میں
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔