City 42:
2026-07-24@03:21:34 GMT

موٹرسائیکل سوار اور گاڑی چلانے والے ہوجائیں ہوشیار!

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT

 علی ساہی :صوبہ بھر میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں تیزی آ گئی ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق صوبے بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 3 لاکھ 45 ہزار سے زائد شہریوں کو جرمانے کیے گئے، جبکہ صرف لاہور میں 49 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مؤثر انفورسمنٹ کے نتیجے میں صوبے بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں میں 85 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ہیلمٹ کے استعمال سے ہیڈ انجری کے واقعات میں 82 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

کیا بسنت کے موقع پر لاہور کےتعلیمی اداروں میں 10 چھٹیاں ہوں گی؟

رواں ماہ بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر 7 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، جبکہ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں میں بھی صوبہ بھر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ حکام کے مطابق ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی پابندی کا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حادثے کی صورت میں ہیلمٹ کا استعمال شہریوں کو شدید ہیڈ انجری سے محفوظ رکھتا ہے۔

لاہور پولیس کا کرایہ داری ایکٹ پر سخت عملدرآمد، 197 افراد گرفتار

ترجمان کے مطابق ٹریفک قوانین پر سخت عملدرآمد اور آگاہی مہمات کے باعث سڑکوں پر نظم و ضبط میں واضح بہتری آئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا

جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔

یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟

جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟

یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی فریج جاپان گرمی

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا