پنجاب پولیس نے دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
سٹی42: پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں دھاتی ڈور اور غیر قانونی پتنگ بازی کے خلاف سخت کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی گئی ہے اور بسنت کے مخصوص دنوں کے علاوہ کسی بھی جگہ پتنگ بازی قابل برداشت نہیں ہوگی۔
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 2,234 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں جبکہ کریک ڈاؤن کے دوران 2,210 مقدمات درج کیے گئے۔ اس دوران پولیس نے 1,52,808 پتنگیں اور 3,148 ڈور چرخیاں برآمد کیں۔
قانون طاقت کے آگے جھکا تو دنیا عدم استحکام کی لپیٹ میں آجائے گی:پاکستان
لاہور میں بھی پولیس نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے 1,020 ملزمان کو گرفتار کیا اور مقدمات درج کیے۔ لاہور میں ملزمان سے 35,547 پتنگیں اور 860 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عثمان انور نے واضح کیا کہ بسنت کی اجازت صرف مخصوص دنوں کے لیے ہے جبکہ صوبے بھر میں کسی بھی جگہ غیر قانونی پتنگ بازی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے والدین سے کہا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں اور قانون کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔
بسنت 2026: مفت ٹرانسپورٹ اور موٹرسائیکل سواروں کیلئے خصوصی سہولت کا اعلان
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 پتنگ بازی پولیس نے کے خلاف
پڑھیں:
پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.(جاری ہے)
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے. ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا. شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے.