Islam Times:
2026-07-24@06:01:26 GMT

پنجاب اسمبلی میں 2 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT

پنجاب اسمبلی میں 2 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

حلف برداری کی تقریب اسپیکر پنجاب اسمبلی کی زیرصدارت ایوان میں منعقد ہوئی، جس میں اسمبلی کے اراکین اور متعلقہ حکام موجود تھے۔ حلف اٹھانے والوں میں لاہور سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی ملک شفیع کھوکھر اورڈیرہ غازی خان سے منتخب ہونے والے اسامہ عبدالکریم شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران نومنتخب ارکان اسمبلی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب اسپیکر پنجاب اسمبلی کی زیرصدارت ایوان میں منعقد ہوئی، جس میں اسمبلی کے اراکین اور متعلقہ حکام موجود تھے۔ حلف اٹھانے والوں میں لاہور سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی ملک شفیع کھوکھر اورڈیرہ غازی خان سے منتخب ہونے والے اسامہ عبدالکریم شامل ہیں۔ دونوں نومنتخب ارکان نے آئین و قانون کی پاسداری، عوامی خدمت اور اسمبلی کے قواعد کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایوان میں حلف برداری کے بعد اراکین اسمبلی نے نومنتخب ارکان کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنے حلقوں کے عوامی مسائل کے حل اور قانون سازی کے عمل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔ حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے اس موقع پر اس خواہش کا اظہار کیا کہ نئے ارکان اسمبلی میں فعال کردار ادا کرتے ہوئے صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے کام کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سے منتخب ہونے والے نومنتخب ارکان پنجاب اسمبلی اسمبلی کے

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسکردو: سیلفی بناتے کچورا جھیل میں گرے موبائل کو نکالتے ہوئے نوجوان گر کر جاں بحق
  • جیفری ایپسٹین سے روابط رکھنے والے ماڈلنگ اسکاؤٹ کی پیرس میں پراسرار موت
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن