پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور سیکرٹری جنگلات کیپٹن ریٹائرڈ طاہر ظفرعباسی کی ہدایت پر پنجاب میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور کاروبار کی روک تھام کیلئے شدید کریک ڈاؤن جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الٰہی کی زیر قیادت اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر حافظ آباد حنفیہ یوسف کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کی گئی جس میںسوشل میڈیا پر جنگلی پرندوں کے گوشت کے پکوان آ فر کرنیوالے کے ریستوراں پر چھاپہ مارا گیا۔
ریستوران سے 6 مرغابیوں اور 10بٹیر کا گوشت برآمد کیا گیا جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کرکےقانونی چارہ جوئی شروع کردی گئی۔
ملزم کیخلاف وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ لیہ میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر کاشف حمید کی سربراہی میں بڑی کارروائی کی گئی جس میں کروڑ لعل عیسن میں نایاب چھپکلیوں کی غیر قانونی تجارت کرنیوالا گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم کے قبضہ سے مفلوج کی گئیں 1درجن کے لگ بھگ چھپکلیاں برآمد ہوئیں۔ ملزم نایاب چھپکلیوں کی چربی سے تیل کشید کرکے فروخت کرتا تھا۔ ملزم کیخلاف تحفظ شدہ جنگلی حیات کی ناجائز تجارت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وائلڈ لائف
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن(bating line colapse) 232 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے لڑکھڑا گئی۔ پاکستان نے 27 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنا لیے ہیں۔
اس سے قبل لاہور میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنا سکی۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین اور کپتان جوش انگلس 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میٹ رینشا 43، اولیور پیک 31، میتھیو شارٹ 15، مارنس لبوشین 5، میتھیو کوہنمن 5 اور ایلکس کیرے 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز بحالی پر بھی ایران سے پابندیاں نہیں ہٹائینگے: مارکوروبیو
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عرفات منہاس، ابرار احمد اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔