راولپنڈی: فیصل ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے خلاف سخت قانونی کارروائی، مالک کے بھائی سمیت ایک ملزم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2026 سب نیوز

راولپندی(سب نیوز) ڈی جی راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) کنزہ مرتضیٰ کی ہدایات پر فیصل ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ فیصل ٹاؤن کے مالک چوہدری عبدالمجید سمیت چار افراد کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے تعاون سے کارروائی کے دوران فیصل ٹاؤن کے مالک کے بھائی چوہدری جاوید کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
آر ڈی اے حکام کے مطابق فیصل ٹاؤن انتظامیہ پر منظور شدہ لے آؤٹ پلان کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات ہیں۔ تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہاؤسنگ سکیم میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ پر کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا، جو قواعد و ضوابط کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مزید یہ بھی تصدیق ہوئی ہے کہ فیصل ٹاؤن میں 53 پلاٹس کی الاٹمنٹ کے باوجود نالہ کی ڈویلپمنٹ نہیں کی گئی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات اور ماحولیاتی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ نے اس موقع پر واضح کیا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور شہریوں کے مفادات کا ہر صورت تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل ٹاؤن کے خلاف کارروائی پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے تحت کی گئی ہے۔
ڈی جی آر ڈی اے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ پلاٹس کی خرید و فروخت سے قبل متعلقہ ہاؤسنگ سکیم کی آر ڈی اے سے منظوری کی تصدیق ضرور کریں تاکہ کسی بھی قسم کے مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمیلان سرمائی اولمپک گیمز کے لیے چینی وفد کا قیام چین کی چودہویں قومی عوامی کانگریس کے چوتھے اجلاس اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی کوریج.

.. ائیرکرافٹ کیریئر ابراہم لنکن سمیت دیگر جنگی جہازوں پر مشتمل امریکی بحری بیڑہ مشرق وسطی پہنچ گیا سانحہ گل پلازہ میں جل کر راکھ ہوئے 46 افراد کی تلاش معمہ بن گئی روضہ رسول ۖ پر پاکستانی عوام کیجانب سے حاضری کیلئے پارلیمانی وفد سرکاری خرچ پر بھجوایا جائے، مذہبی امورکمیٹی آن لائن ویزا کی سہولت کے بعد غیر ملکی سیاح و کوہ پیما پاکستان آنے کیلیے بے تاب ہیں، صدر الپائن کلب جیم اسٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ،وزیر اعظم TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ہاؤسنگ سکیم فیصل ٹاؤن کے خلاف

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار