ایم کیو ایم کے وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی، رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لے لی گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
ایم کیو ایم کے وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی، رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لے لی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2026 سب نیوز
کراچی: (آئی پی ایس) ایم کیو ایم پاکستان کے وفاقی وزرا، ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کی سکیورٹی واپس لے لی گئی۔
وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، امین الحق، فاروق ستار، انیس قائم خانی بھی سکیورٹی سے محروم ہو گئے، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی گئی۔
وزارت داخلہ نے سکیورٹی اہلکاروں کو فوری واپس آنے کی ہدایت کر دی، ایم کیو ایم رہنماؤں نے آج شام 4 بجے ہنگامی پریس کانفرنس طلب کر لی، ایم کیو ایم کے وزرا اور ارکان اسمبلی نے سانحہ گل پلازہ پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
ایم کیو ایم کے وزرا، اراکین اسمبلی اور لیڈروں نے سکیورٹی ہٹائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا، ایم کیو ایم رہنما نے بتایا کہ انہیں سکیورٹی واپس بلانے کی وجہ نہیں بتائی گئی، ممکن ہے سانحہ گل پلازہ پر تنقید وجہ بنی ہو، متحدہ رہنما نے کہا کہ وہ سانحہ گل پلازہ پر سوالات اٹھاتے رہیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلیٰ پنجاب نے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکج کی منظوری دیدی وزیراعلیٰ پنجاب نے 47 ارب روپے کے رمضان نگہبان پیکج کی منظوری دیدی جموں و کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا اور نہ ہی کبھی ہوگا،پاکستان اے ایس آئی قتل کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری مسترد بھارت میں کورونا سے بھی مہلک وائرس پھوٹ پڑا، ٹی 20 ورلڈ کپ متاثر ہونے کا خدشہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضے کی شکایات کا فیصلہ 7 دن میں ہوگا: محسن نقوی امریکا میں برفانی طوفان سے نظام زندگی منجمد، دفاتر اور سکول بند، 30 افراد ہلاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی