data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی کوریج کے لیے بنگلا دیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن دینے سے انکار کر دیا ہے۔

بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق سری لنکا اور بھارت میں ہونے والے میچز کے لیے کسی بھی بنگلا دیشی صحافی کو ایکریڈیشن جاری نہیں کی گئی جبکہ متعدد صحافیوں کی پہلے منظور شدہ ایکریڈیشن بعد میں منسوخ کر دی گئی۔

بنگلا دیشی صحافیوں کا کہنا ہے کہ بعض رپورٹرز کو پہلے ایکریڈیشن کی تصدیقی ای میل موصول ہوئی تاہم بعد ازاں مسترد ہونے کی ای میل بھیج دی گئی۔ سینئر صحافیوں کے مطابق ماضی میں ایسا نہیں ہوا کیونکہ آئی سی سی عام طور پر ایسوسی ایٹ یا غیر شریک ٹیموں کے صحافیوں کو بھی کوریج کی اجازت دیتا رہا ہے۔

بنگلا دیش کے اسپورٹس صحافیوں کی تنظیموں نے اس اقدام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ صحافی تنظیموں کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ایکریڈیشن مسترد کرنے کی کوئی باضابطہ وضاحت نہیں دی گئی جس سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔

دوسری جانب بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین امزاد حسین نے تصدیق کی ہے کہ 130 سے 150 بنگلا دیشی صحافیوں نے ایکریڈیشن کے لیے درخواست دی تھی تاہم تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے اب صحافیوں کی نمائندہ تنظیم سے نئی فہرست طلب کر لی ہے اور امکان ہے کہ سری لنکا میں ہونے والے میچز کے لیے بنگلا دیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن جاری کر دی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بنگلا دیشی صحافیوں کو ایکریڈیشن صحافیوں کو کے لیے

پڑھیں:

قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔

پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی