شوگر ملز کی ٹربائن پھٹنے سے خوفناک حادثہ، 2 مزدور جاں بحق، 2 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
ضلع جھنگ میں شوگر ملز کی ٹربائن پھٹنے سے خوفناک حادثہ میں 2 مزدور موقع پر ہی جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب شوگر ملز میں سٹیم لائن ٹربائن اچانک پھٹ گئی، جس سے زوردار دھماکا ہوا اور مل کے احاطے میں بھگدڑ مچ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں، جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی نعشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔جاںبحق افراد کی شناخت چالیس سالہ اکمل اور تیس سالہ حسیب الرحمان کے نام سے ہوئی ہے واقعے کے بعد شوگر ملز میں کام عارضی طور پر معطل کر دیا گیا جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: شوگر ملز
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔