آئی سی سی مینز انڈر 19 ورلڈ کپ 2026 کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ منگل کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستانی ٹیم سپر سکس مرحلے میں دو پوائنٹس کے ساتھ داخل ہوئی ہے، جو اس نے زمبابوے کے خلاف فتح کے بعد حاصل کیے تھے۔ سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پاکستان کو اپنے دونوں سپر سکس میچز جیتنا ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 3 اور 4 فروری کو کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش سے متعلق آئی سی سی کے فیصلے پر جیسن گلیسپی نے سوالات اٹھا دیے

واضح رہے کہ سپر سکس کے ہر گروپ کی سرفہرست دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی، جبکہ 16 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا فائنل 6 فروری کو ہرارے اسپورٹس کلب میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم

سمیر منہاس، حمزہ ظہور (وکٹ کیپر)، عثمان خان، احمد حسین، فرحان یوسف (کپتان)، حذیفہ احسن، محمد شایان، عبدالصبحان، مومن قمر، محمد سیام، علی رضا۔

نیوزی لینڈ ٹیم

مارکو الپے (وکٹ کیپر)، ہیوگو بوگ، ٹام جونز (کپتان)، سنیہتھ ریڈی، جیکب کوٹر، برینڈن میٹزوپولوس، جسکرن سندھو، کیلم سیمسن، میسن کلارک، ہنٹر شور، لیوک ہیریسن۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ