اسلام آباد:

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری کا شناختی کارڈ بحال نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں سیکریٹری داخلہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں افغان شہری قرار دے کر پینڈا خان کا بلاک کردہ شناختی کارڈ بحال کرانے کی درخواست کو ریپریزنٹیشن بناکر سیکرٹری داخلہ کو بھیجنے کے باوجود فیصلہ نہ ہونے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے ریپریزنٹیشن پر فیصلہ نہ کرنے پر سیکرٹری داخلہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جو سیکرٹری داخلہ کے پیش ہونے پر واپس لے لئے۔

وارنٹ جاری ہونے کے بعد سیکرٹری داخلہ آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوگئے۔ عدالت میں بتایا گیا کہ سیکرٹری داخلہ نے سپیکنگ آرڈر کے ساتھ ریپریزنٹیشن نادرا کو بھیج دی تھی۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ آپ آرڈر پاس کرنے سے پہلے دوسرے فریق کو بھی بلا کر سُن لیتے،  سیکرٹری داخلہ نے شہری کی درخواست پر فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سیکرٹری داخلہ اسلام آباد

پڑھیں:

نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر

ویب ڈیسک : امیر العظیم کے انتقال کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نذیر احمد جنجوعہ کو قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر کردیا۔

 نذیر احمد جنجوعہ نے قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان کا حلف اٹھا لیا۔

 اس سے قبل نذیر احمد جنجوعہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم