نوری آباد میں کم از کم اجرت کے قوانین پر عمل کرایا جائے،نیشنل لیبر فیڈریشن
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(نمائندہ جسارت) نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ سے نوری آباد اور کوٹری کے محنت کشوں کے ایک وفد نے ملاقات کی اور اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ نوری آباد کے صنعتی علاقوں میں بے شمار فیکٹریوں میں محنت کشوں کو کم از کم اجرت کی ادائیگی نہیں کی جارہی ہے، پورے نوری آباد اسٹیٹ میں چیمبر کے افراد کا قبضہ ہے، نوری آبادکا اسپتال اور لیبر کالونی میں کاٹی کے عہدیداران کی اجازت کے بغیر کوئی رہائش اختیار نہیں کرسکتا ،ورکرز ویلفیئربورڈ کی جانب سے لیبر کالونی محنت کشوں کے نام پر الاٹ کی گئی لیکن محنت کشوں کی الاٹمنٹ ہونے کے باوجود کاٹی کے صدر اپنے ورکرز کے ذریعے محنت کشوں کو رہائش اختیار کرنے دینے کے بجائے ان سے ناجائز مفادات حاصل کرتے ہیں اور تسلیم نہیں کرنے کی صورت میں انہیں فلیٹوں سے بے دخل کردیاجاتا ہے ۔ورکرز ویلفیئر بورڈ کے افسران بھی کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کرنے سے قاصر ہیں، ویلفیئر بورڈ کے افسران کو صرف دفاتر تک محدود کردیاجاتا ہے، لیبر کالونی کوٹری میں غیر سرکاری عملے کو تعینات کیاہوا ہے جو دھونس اور دھمکی سے محنت کشوں کو خوف میں مبتلا کرتے ہیں ۔نوری آباد اسپتال میں افسران اورڈاکٹرز کی عدم دلچسپی ہے ،ڈاکٹرز اور اسٹاف غائب رہتا ہے جبکہ پوری تنخواہ سوشل سیکورٹی سے وصول کررہے ہیں جوا نتہائی قابل تکلیف عمل ہے ۔اس موقع پر شکیل احمد شیخ نے کہاکہ محکمہ لیبر، ورکرز ویلفیئر بورڈ، سوشل سیکورٹی پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جونوری آباد میں محنت کشوں کے مسائل کو حل میں پیش رفت کرے ،کم از کم اجرت کے قوانین پر مکمل طور پر عمل کروانا لیبر ڈپارنمنٹ کی ذمہ داری ہے جبکہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی لیبر کالونی جو کہ محنت کشوں کے لیے قائم کی گئی ہے اسے قبضہ مافیا سے چھڑا کر الاٹ شدہ محنت کشوں رہائش دی جائے اور چوکیداری نظام کو بہتر بنایاجائے ۔سوشل سیکورٹی اسپتال میں ایم ایس مستقل تعینات کیاجائے اور تمام ڈاکٹرز واسٹاف کو ڈیوٹیوں پر پابند کیاجائے ۔غیر ذمہ دار افسران واسٹاف کی تنخواہیں روکی جائیں ۔اس اقدام سے محنت کشوں کو علاج معالجہ اور ادویات کی بہتر سہولت حاصل ہوسکے گی ،چونکہ نوری آباد سندھ کا اہم صنعتی زون ہے اس میں لیبر قوانین کا اطلاق بھی اسی طرح مکمل رائج کی جائے جس طرح کراچی اور دیگر علاقوں میں موجود ہے تاکہ محنت کشون میں تحفظ کا احساس پیدا ہوسکے اور شرپسند عناصر اور قبضہ مافیا سے محنت کشوں کونجات مل سکے ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ورکرز ویلفیئر ویلفیئر بورڈ محنت کشوں کے محنت کشوں کو لیبر کالونی
پڑھیں:
جنرل عامر رضا نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے نئے کمانڈر مقرر
وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت، چیف آف جنرل اسٹاف کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دیتے ہوئے انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی تقرری پر مبارک باد دیتے ہوئے اس اہم قومی ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Islamabad, 24 July 2026.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif has announced the promotion of Lieutenant General Aamer Raza, HI(M), SBt, Chief of the General Staff of Pakistan Army, to the rank of “Four-Star General” and his appointment as “Commander National Strategic… pic.twitter.com/U1Qk2K5nsl
— Prime Minister's Office (@PakPMO) July 24, 2026
بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل عامر رضا اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور اب انہیں فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ترقی تقرری جنرل عامر رضا شہباز شریف میڈیا ونگ نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ ہلال امتیاز وزیر اعظم