پنجاب، اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا استعمال لازمی قرار دیدیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےصوبے کے تمام اسکولوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو لازمی قرار دے دیا،اس مقصد کے لیے پنجاب میں گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
لاہورمیں منعقدہ آفیشل ورکشاپ “ایمپاورنگ پنجاب ود اے آئی”کا باقاعدہ آغاز پنجاب کابینہ کے ارکان کی حاضری سےکیاگیا،جس کی قیادت وزیراعلیٰ مریم نواز نےخود کی،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزرا کو اے آئی کی باقاعدہ ٹریننگ دی گئی۔
ورکشاپ کےدوران پنجاب کابینہ کےارکان کوگوگل جیمنائی کےمؤثراستعمال پربریفنگ دی گئی،جبکہ گورننس اورپالیسی فریم ورک کی تشکیل میں اے آئی کےاستعمال،آپریشنل پالیسی سازی،شعبہ جاتی اصلاحات اوردیگر امور میں اے آئی کی معاونت پر تفصیلی گفتگوکی گئی،اس موقع پر پالیسی سمری کےتجزیے،سمری کی تیاری اور گوگل ٹولز کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نےکہاکہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوچ اورکام کےطریقہ کار کو بدل سکتی ہے،اصلاحات اورپالیسی سازی میں اے آئی کی معاونت ناگزیر ہے اوراے آئی ٹولزکاذمہ دارانہ استعمال مثبت تبدیلیاں لا سکتا ہے۔
گوگل فارایجوکیشن کےماہرین نےورکشاپ میں بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ پنجاب میں ٹیک ویلی گوگل فار ایجوکیشن کےپلیٹ فارم پر 3 ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ کی جارہی ہے،پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں تین لاکھ سےزائد طلبہ کی اسٹوڈنٹ آئی ڈیزقائم کی جاچکی ہیں،جبکہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کےتحت 2 لاکھ طلبہ اور 2 ہزار اساتذہ کو تربیت دی جارہی ہے،اس کے علاوہ ڈیجیٹل صحافت کے فروغ کے لیے 10 تنظیموں کے لیے ایک ہزار اسکالرشپس فراہم کی جا رہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اے ا ئی
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔