Jasarat News:
2026-07-24@01:15:21 GMT

رمضان المبارک کی آمد: صوبہ سندھ میں آٹا مہنگا کردیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT

رمضان المبارک کی آمد: صوبہ سندھ میں آٹا مہنگا کردیا گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: سندھ حکومت نے آٹے کی قیمت کا تعین کردیا ہے، جس کے بعد آٹے کی فی کلو ریٹیل قیمت 8 روپے اضافے سے 107 روپے کلو مقرر کردی گئی ہے جب کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 1070 روپے میں فروخت ہوگا۔

سندھ حکومت نے آٹے کی قیمتوں کا باضابطہ تعین کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کی فی کلو ریٹیل قیمت 8 روپے اضافے کے بعد 107 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 1070 روپے میں فروخت ہوگا۔ اسی طرح آٹے کی ایکس مل قیمت فی کلو 104 روپے اور 10 کلو آٹے کا تھیلا 1040 روپے مقرر کیا گیا ہے۔اس سے قبل دسمبر 2025 میں آٹے کی ریٹیل قیمت 99 روپے مقرر کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جنید عزیز نے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ریٹیل مارکیٹ میں آٹا سرکاری قیمت 107 روپے فی کلو ہی فروخت کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے دسمبر اور جنوری کے لیے 2 لاکھ 30 ہزار ٹن گندم فراہم کی ہے۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق فلور ملز کی ماہانہ گندم کی طلب ڈھائی سے 3 لاکھ ٹن کے درمیان ہے جب کہ سرکاری فراہمی کے بعد آٹے کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام متوقع ہے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ا ٹے کی فی کلو

پڑھیں:

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا گیا ہے جو آج رات 12 بجے سے کل رات 12 بجے تک نافذ العمل ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے