امریکا میں برفباری نے قہر ڈھا دیا؛ 22 کروڑ افراد خون جما دینے والی سردی کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
امریکا میں برفباری نے قہر ڈھا دیا؛ 22 کروڑ افراد خون جما دینے والی سردی کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2026 سب نیوز
نیویارک(آئی پی ایس )امریکا کے مختلف حصوں میں انتہائی طاقتور برفانی طوفان اور ٹھٹھرتی سردی نے معمولات زندگی کو ٹھپ کرکے رکھ دیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس سے لے کر نیو انگلینڈ تک 20 کروڑ سے زائد افراد شدید سردی کے انتباہات کی زد میں تھے۔
ماہرینِ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کئی علاقوں میں یہ کڑاکے کی سردی پورا ہفتہ برقرار رہ سکتی ہے۔نیشنل ویدر سروس نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں شدید سرد ہوائیں ملک کے مشرقی دو تہائی حصے میں پھیل جائیں گی جہاں منفی درجہ حرارت اور ریکارڈ سردی کی توقع ہے۔
ادارے کے مطابق خطرناک حد تک ٹھنڈی ہوائیں برقرار رہیں گی اور معمول سے کہیں کم درجہ حرارت فروری کے آغاز تک جاری رہ سکتا ہے۔بعض مقامات پر درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے پہنچ گیا اور متعدد افراد ہائپو تھرمیا کا شکار ہوگئے۔
موسم کی خرابی اور شدت کا انداز کا اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پورے ملک میں 12 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔امریکا کی کئی ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ اسکولز، دفاتر اور عوامی مقامات بند کیے جا چکے ہیں۔ لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔
نیویارک، میساچوسٹس، ٹیکساس اور دیگر ریاستوں میں سڑکیں برف سے ڈھک گئی ہیں اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔جنوب اور مشرقی علاقوں میں شدید سردی کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی۔ امریکی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک شدید سردی اور برف باری کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ شہریوں کو سخت احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبرپختونخوا حکومت نے 804 نمبر پلیٹ کی نیلامی کیوں روک دی؟ وجہ سامنے آگئی خیبرپختونخوا حکومت نے 804 نمبر پلیٹ کی نیلامی کیوں روک دی؟ وجہ سامنے آگئی لوگ ازخود نہیں جارہے، آفریدی قوم کے بڑوں کو مجبور کیاگیا کہ وادی تیراہ خالی کردیں، سہیل آفریدی ججز بھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہو گئی ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی پی ایس ایل 11 کیلئے پلئیرز ایکشن کے سلسلے میں گولڈ کٹیگری کے 31 کھلاڑیوں کو رینیو کر دیا گیا محمود اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر فیصلہ کریں گے کس کے ساتھ اورکب مذاکرات کرنا ہیں: بیرسٹرگوہر بھارت اور یورپی یونین کے درمیان سلامتی اور دفاع کے شعبے میں تعاون کیلئے فریم ورک پر اتفاقCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا شکار
پڑھیں:
10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ جانیے
حکومت نے شہریوں کو اپنے گھروں کی مرمت، بہتری اور توسیع کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کے مقصد سے "اپنی چھت، محفوظ چھت" پروگرام 2026 شروع کر دیا ہے، جس کے تحت اہل افراد کو 5 سے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔حکومتی منصوبے کے تحت قرضوں کی فراہمی دو مختلف کیٹیگریز میں کی جائے گی۔ پہلی کیٹیگری میں وہ شہری شامل ہوں گے جو اپنے موجودہ گھروں کی چھتوں کی مرمت یا بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ انہیں 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جائے گا، جس کی واپسی 9 سال کے عرصے میں ماہانہ تقریباً 4 ہزار 700 روپے کی اقساط کی صورت میں کرنا ہوگی۔ دوسری کیٹیگری ان افراد کے لیے ہے جو اپنے گھروں کی توسیع، مثلاً دوسری منزل کی تعمیر، کرنا چاہتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا، جس کی واپسی بھی 9 سال میں ماہانہ تقریباً 9 ہزار 300 روپے کی اقساط کے ذریعے کی جائے گی۔ آن لائن درخواست دینے کا طریقہ خواہش مند شہری "اپنی چھت، محفوظ چھت" لون اسکیم کے لیے آن لائن درخواست پنجاب حکومت کے متعلقہ پورٹل acag.punjab.gov.pk کے ذریعے جمع کرا سکتے ہیں۔ درخواست گزاروں کو رجسٹریشن کے لیے اپنی ضروری دستاویزات فراہم کرنا ہوں گی۔ وہ شہری جو آن لائن درخواست دینے کی سہولت استعمال نہیں کر سکتے، وہ اپنی درخواستیں ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر یا پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔