بی ایل اے بلوچستان میں کمپنیوں سے کروڑوں کا بھتہ لیتی ہے، عبدالرحمٰن کھیتران
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
ایک انٹرویو کے دوران بلوچستان کے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہماری صوبائی حکومت کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں جتنی ہونی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمٰن کھیتران کا کہنا ہے کہ کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) میں شامل انتہاء پسند صوبے میں کام کرنے والی کمپنیوں سے کروڑوں روپے بھتہ لے رہے ہیں اور انہیں مذاکرات کے ذریعے قومی دھارے میں لانا ممکن نہیں ہے۔ نجی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سردار کھیتران نے کہا کہ اگرچہ سکیورٹی ادارے موثر کارروائی کر رہے ہیں، لیکن بی ایل اے کو جڑ سے اکھاڑنے میں رعایت کے باعث پوری طرح امن قائم نہیں ہوپا رہا ہے۔ وہ مذاکرات سے قومی دھارے میں آنے کو تیار نہیں ہیں۔ فوجی آپریشن سے بہت حد تک ان کا خاتمہ ہوا ہے، لیکن جب ریاست ماں ہونے کا خیال کرکے ان پر ترس کھاتی ہے تو یہ اس کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔ لہٰذا جب تک ان کے خلاف موثر کارروائی نہیں ہوتی انہیں اسلحہ اٹھانے سے نہیں روکا جاسکتا ہے۔ سردار کھیتران نے صوبے کی صورتحال سے متعلق کہا کہ ہماری صوبائی حکومت کی کارکردگی اتنی بہتر نہیں جو ہونی چاہئے۔ اس بار بھی وہاں اڑھائی اڑھائی سال کے لیے وزارت اعلیٰ کا فارمولا ہے۔ پہلے پیپلز پارٹی اب مسلم لیگ (ن) کا وزیراعلیٰ بنے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،
ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔