فوٹو: جنگ۔شعیب احمد

متحدہ قومی موومنٹ نے متاثرین گل پلازا کے حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کا بہادر آباد مرکز پر سانحہ گل پلازا پر اجلاس ہوا، جس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی نے شرکت کی۔

مرکزی رہنما، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تنظیمی عہدیدار بھی اجلاس میں شریک تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ، وزیر اطلاعات اور میئر کراچی استعفیٰ دیں، فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ملاقات کے روادار نہیں، وزیراعلیٰ سندھ ، وزیر اطلاعات اور میئر کراچی استعفیٰ دیں۔

ذرائع ایم کیو ایم  کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سانحہ گل پلازا کی موجودہ صورتحال پر حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اور متاثرین گل پلازا کے حقوق کےلیے بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق احتجاج سمیت اسمبلیوں میں بھرپور آواز اٹھانے اور قانونی چارہ جوئی پر بھی غور کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بھرپور آواز اٹھانے ایم کیو ایم گل پلازا

پڑھیں:

حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس

سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔  جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔ 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی