لاہور:(نیوزڈیسک) پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ریلوے کے شعبہ ٹریفک اینڈ کمرشل کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ فریٹ اور پسنجر سیکشن کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے، ریلوے آمدن کی نگرانی چیف ایگزیکٹو آفیسر خود کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کاروباری برادری کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کر کے ریونیو میں اضافہ کیا جائے۔

وزیر ریلوے نے لگیج اور بریک وینز کی کمی فوری طور پر پوری کرنے کی ہدایت کی اور ڈمی کوچز کے نام پر ویگنوں کی اصطلاح ختم کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کوچ میں مٹیریل کی کمی ہے تو اسے فوری طور پر پورا کیا جائے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کارگو کی دو ٹرینوں پر بزنس کمیونٹی کا اعتماد خوش آئند ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ تیاری مکمل کی جائے، تیسری کارگو ٹرین بھی جلد چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کا ہم پر اعتماد بڑھا ہے، وقت کی پابندی یقینی بنا کر اس اعتماد پر پورا اترا جائے۔

محمد حنیف عباسی نے آٹو موبیل کی نقل و حمل کے لیے 50 ویگنوں پر مشتمل ماڈل پلان تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کوچز کے ری فربشڈ ریک کے معیار کا آپریشنل افسران بھی باقاعدہ معائنہ کریں۔

اجلاس میں چیف کمرشل مینجر کو ٹرینوں میں سفر کر کے خامیوں کی نشاندہی کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا جبکہ تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی گئی کہ اپنی ڈویژنز کی نیلامیاں اوپن آکشن کے ذریعے یقینی بنائیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے ہدایت کی

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا