وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں جیم سٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے تاکہ ان قیمتی پتھروں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں جیم سٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے اور قیمتی پتھروں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کمانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیم سٹون انڈسٹری میں ویلیو ایڈیشن سے برآمدات میں اضافہ یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قیمتی پتھروں اور معدنیات کے فروغ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں جیم سٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے تاکہ ان قیمتی پتھروں کی برآمدات سے قیمتی زرمبادلہ کمایا جا سکے۔

انہوں نے اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے مجوزہ جیم سٹون سینٹرز کی تعمیر کے لئے بین الاقوامی شہرت کے حامل متعلقہ ماہرین کی خدمات حاصل کرنے اور اسلام آباد جیم سٹون سینٹر کو اگست 2027ء تک مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے بین الاقوامی ماہرین کی مدد سے پالیسی فریم ورک پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جیم سٹون انڈسٹری میں ویلیو ایڈیشن سے برآمدات میں اضافہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مجوزہ جیم سٹون سینٹرز میں جدید ٹیکنالوجی اور آلات نصب کرنے اور جیم سٹون انڈسٹری کے فروغ کے حوالے سے تمام صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے مل کر کام کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو جیم سٹون انڈسٹری کی ترویج کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ نئی منظور شدہ جیم سٹون پالیسی پر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے چار سیشنز کا انعقاد کیا گیا، اسلام آباد میں جیم سٹون سینٹر کے قیام کے حوالے سے شاہراہ دستور پر جگہ کا تعین کیا جا چکا ہے، اسلام آباد جیم سٹون سینٹر میں بین الاقوامی معیار کی ویلیو ایڈیشن سروسز، سرٹیفیکیشن، انکیوبیشن سینٹر اور ٹریڈ سینٹر کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے دفاتر بھی موجود ہوں گے۔ وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ جیم سٹون کے حوالے سے جیو فینسنگ سائینٹفک روڈ میپ پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جیم سٹون انڈسٹری جیم سٹون سینٹر قیمتی پتھروں میں جیم سٹون کے حوالے سے اسلام ا باد برا مدات کی ہدایت

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات