پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم کی دو سالہ چیئرمین شپ سنبھال لی، پاکستان 2026 اور2027 کیلیے ای سی او کی چیئرمین شپ سنبھالے گا۔
پاکستان کی جانب سے 2025 میں ای سی او کی قیادت پر قازقستان کا شکریہ ادا کیا گیا۔ قازقستان کی ای سی او امور میں مؤثر قیادت اور بھرپور کردار کو سراہا گیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا پاکستان نے بطور بانی رکن ای سی او کو اپنی روح اور پہچان قرار دیا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بطور چیئرمین ای سی او کو مزید مضبوط اور فعال بنائیں گے۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ ای سی او رکن ممالک نے پاکستان کی چیئرمین شپ کا خیرمقدم کیا ہے۔پاکستان ای سی او کو مزید متحرک اور مؤثر پلیٹ فارم بنانے کیلیے کردار ادا کرے گا۔ رکن ممالک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی قیادت سے ای سی او میں نئی توانائی اور سرگرمی آئے گی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔