2025 میں 6 کھرب روپے سے زیادہ کی ریکوری کی، چیئرمین نیب نے سالانہ رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
وزیراعظم پاکستان شہبازشریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں نیب کی سالانہ رپورٹ برائے 2025 بھی پیش کی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات میں نیب کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور ادارے کو ٹیکنالوجی پر مبنی جدید ادارے میں تبدیل کرنے کے اقدامات کو سراہا۔
مزید پڑھیں: نیب کی ریکوری کے اعدادوشمار پر کسی کو شک ہے تو ثبوت دینے کو تیار، ڈی جی وقار چوہان
انہوں نے تحقیقاتی عمل میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال اور نیب کے ای آفس فریم ورک کو حکومت کے کفایت شعاری اور شفافیت کے اہداف سے ہم آہنگ قرار دیا۔
وزیراعظم نے نیب کی عوامی خدمات پر توجہ اور پیشہ ورانہ آزادی کو بھی سراہا اور قومی وسائل کے تحفظ کے نیب کے مشن کی حمایت کا اعادہ کیا۔
چیئرمین نیب نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ برس نیب نے 6.
انہوں نے مزید بتایا کہ جعلی ہاؤسنگ اور انویسٹمنٹ اسکیمز کے ایک لاکھ 15 ہزار 587 متاثرین کو 180 ارب روپے واپس دلائے گئے، جس سے عام شہریوں کا اعتماد بحال ہوا۔
مزید پڑھیں: حکومت نیب کے ذریعے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی، وزیراعظم شہباز شریف
چیئرمین نیب نے اس بات پر زور دیا کہ کھلی کچہری اور سنٹرل کمپلینٹ سیل نے بیورو اور شہریوں کے درمیان فاصلے کم کیے ہیں اور نیب اب خوف اور دھمکی کے بجائے شکایات کے حل کا ذریعہ بن چکا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews شہباز شریف قومی احتساب بیورو نذیر احمد نیب ریکوری وزیراعظم وزیراعظم پاکستان وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: شہباز شریف قومی احتساب بیورو نیب ریکوری وزیراعظم پاکستان وی نیوز نیب کی
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔