خاتون ٹیچر کا نابالغ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق سے بچہ پیدا کرنے کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
آسٹریلیا کی عدالت میں ایک شادی شدہ ٹیچر نے نابالغ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق استوار کرنے اور اس کے بچے کو جنم دینے کا اعتراف کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی آسٹریلیا کے علاقے منڈورا سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ شادی شدہ ٹیچر ناؤمی ٹیکیا کریگ نے عدالت میں 15 الزامات تسلیم کیے ہیں۔
عدالت کو بتایا گیا کہ خاتون ٹیچر نے اگست 2024 سے دسمبر 2025 تک جنسی تعلق رکھے جب کہ طالبعلم کی اُس وقت عمر صرف 12 برس تھی۔
خاتون ٹیچر پر ابتدائی طور پر چار الزامات عائد کیے گئے تھے تاہم تفتیش کے بعد مزید 11 الزامات شامل کیے گئے جنہیں ملزمہ نے تسلیم کرلیا۔
خاتون ٹیچر نے جن جنسی جرائم کو قبول کیا ہے ان میں ایک نابالغ لڑکے کے ساتھ مسلسل جنسی تعلقات استوار کیے رکھنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر نے نابالغ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلق تقریباً 14 ماہ تک جاری رکھا اور دورانِ حاملہ بھی ہوئیں اور اس کے بچے کو جنم بھی دیا۔
خاتون ٹیچر ناؤمی ٹیکیا کریگ پر13 سال سے کم عمر بچے کے ساتھ جنسی تعلق اور ایک بچے کو جنم دینے، 16 سال تک کے دیگر طلبا کا جنسی استحصال، بچوں کے ساتھ مسلسل فحش رویہ رکھنے اور بچوں کے جنسی مواد رکھنا شامل ہیں۔
پولیس کمشنر نے اس واقعے کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کے خلاف جنسی جرائم معاشرے کے لیے صدمہ ہیں، خاص طور پر جب ملزمہ کسی عہدے یا ذمہ داری میں ہو۔
خاتون ٹیچر ٹیکیا کریگ نے آڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں تمام الزامات تسلیم کیے جس پر عدالت نے اس کی ضمانت حفاظتی شرائط کے ساتھ برقرار رکھی جس میں کسی بھی بچے کے ساتھ اکیلے رابطے میں نہ آنے کی پاسداری شامل ہے۔
خیال رہے کہ ٹیکیا کریگ فریڈرک آئرون انیگلیکن اسکول میں پڑھاتی تھیں اور جس وقت انھیں گرفتار کیا گیا وہ دوسرے بچے کی پیدائش پر چھٹیوں پر تھیں۔
فریڈرک اسکول نے والدین کو یقین دلایا کہ متاثرہ لڑکا ان کے اسکول کا طالب علم نہیں تھا اور یہ بھی کہ خاتون ٹیچر کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال متاثرہ طلبا کی شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی ہے اور نہ ہی یہ بتایا جا سکتا ہے کہ ان طلبا کا تعلق کس اسکول سے تھا۔
یہ کیس ضلعی عدالت میں بھیجا گیا ہے جہاں اگلی سماعت 27 مارچ 2026 کو ہوگی اور خاتون ٹیچر کو سزا سنائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خاتون ٹیچر ٹیچر نے کے ساتھ
پڑھیں:
میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
سٹی 42: میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہورہی ہے ۔
میرپور آزاد کشمیر و گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے ۔ بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔درجہ حرارت میں نمایاں کمی، شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا
منگلا، چیچیاں، جاتلاں، اسلام گڑھ، چکسواری اور ڈڈیال میں بھی بارش ہے ۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
مری میں کالی گھٹائیں برس پڑیں، بارش سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے مری کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔
گرم علاقوں سے آئے سیاح خوشگوار موسم سے بھرپور لطف اندوز ہونے لگے۔ بارش کے بعد سیاحتی مقامات پر رونقیں بڑھ گئیں۔
کھاریاں میں گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ بارش ہے ۔ بجلی بند موسم خوشگوار ہو گیا۔
بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی۔