data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدراباد (اسٹاف رپورٹر)عمرکوٹ میں نوجوان اسماعیل سمیجو کے بے رحمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسَر، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی، نور نبی پلیجو اور ایڈووکیٹ میر پرویز دائودپوٹو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا کہ گذشتہ رات نوجوان کو بے رحمی سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا، لیکن اب تک عمرکوٹ پولیس اور ضلع انتظامیہ قاتلوں کو گرفتار نہیں کر سکی اور نہ ہی قاتلوں کی تلاش کی گئی ہے۔عوامی تحریک نے اس واقعے کی آزاد، شفاف اور عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرنے اور انہیں کڑی سے کڑی سزا دینے پر زور دیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ سندھ پولیس مجرموں کو آزاد چھوڑ رہی ہے اور بے قصور لوگوں کو گرفتار کر رہی ہے۔ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چودھری اور ایس ایچ او ولید نے حکمران جماعت کے دباؤ میں قانون کے شاگرد، سندھی شاگرد تحریک ضلع لاڑکانہ کے آرگنائزر علی محمد وکو کو اغوا کیا، کئی گھنٹوں بعد گرفتاری ظاہر کی گئی اور انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس کے علاوہ ان کے خلاف پولیس مقابلے اور ہتھیار رکھنے کے جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، جو سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ لاڑکانہ شہر میں آئس اور منشیات سرعام فروخت ہو رہی ہیں، منشیات فروش، مجرم اور قاتل پولیس کی کھلی سرپرستی کے تحت آزاد گھوم رہے ہیں، لیکن ایک پرامن سیاسی کارکن اور قانون کے شاگرد، جو منشیات کی فروخت کے خلاف احتجاج کر رہا تھا اور حکمرانوں کی 26 اور 27 آئینی ترمیم کے خلاف تحریک کا حصہ رہا۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار