کراچی، پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT
کراچی:
شہر قائد میں پولیس کے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے دوران 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ملزم فرار ہو گیا۔
گلبرگ پولیس کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 4 طارق گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جسے چھیپا حکام کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمی ملزم کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرا ملزم پرویز ولد نامعلوم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون، موٹرسائیکل اور نقد رقم برآمد کر لی۔
مزید پڑھیںکراچی، ڈاکو راج تھمنے کا نام نہیں لے رہا، شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
دوسری جانب عزیز بھٹی پولیس نے گلشن اقبال بلاک 10 ڈالمیا سیمنٹ فیکٹری کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
زخمی ملزمان کو چھیپا کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جن کی شناخت نثار اور سجاد کے ناموں سے کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زخمی حالت میں گرفتار
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔