data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے صنعتی بجلی کے ٹیرف کی فوری درستگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کراس سبسڈی کے خاتمے، پاور ہولڈنگ لمیٹڈ (پی ایچ ایل) سرچارج کی واپسی اور پیک آورز چارجز کی از سرِ نو تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ چارجز پاکستان کے صنعتی اور برآمدی شعبوں پر ناقابلِ برداشت بوجھ ڈال رہے ہیں۔عاطف اکرام شیخ نے بیان میں کہا کہ صنعتی بجلی کے نرخ لاگت پر مبنی اصولوں سے بہت دور ہو چکے ہیں۔ بجلی کی فراہمی کی اصل لاگت کو ظاہر کرنے کے بجائے ٹیرف میں ایسے غیر توانائی چارجز شامل کر دیے گئے ہیں جو پیداواری لاگت میں اضافہ اور عالمی منڈی میں مسابقت کو کمزور کر رہے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی کہ صنعتیں اس وقت فی یونٹ 4 سے 7 روپے تک کراس سبسڈی کا بوجھ برداشت کر رہی ہیں، جبکہ اس کے علاوہ 3.

23 روپے فی یونٹ پی ایچ ایل سرچارج بھی وصول کیا جا رہا ہے، ان دونوں چارجز کا صنعت کی جانب سے استعمال کی جانے والی بجلی کی اصل لاگت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر نے واضح کیا کہ پی ایچ ایل سرچارج درحقیقت ایک اضافی کراس سبسڈی ہی ہے، چاہے اسے وصول کرنے کا طریقہ کار کچھ بھی ہو۔ صنعتی نقطہ نظر سے بجلی کے بل کے ذریعے وصول کیا جانے والا کوئی بھی چارج براہ راست پیداواری لاگت میں شمار ہوتا ہے۔ یہ اخراجات نہ تو صنعت خود جذب کر سکتی ہے اور نہ ہی انہیں مسابقتی ملکی اور برآمدی منڈیوں میں خریداروں پر منتقل کیا جا سکتا ہے۔

کامرس رپورٹر گلزار

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراس سبسڈی بجلی کے

پڑھیں:

مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔

متعلقہ مضامین

  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل