Islam Times:
2026-07-23@23:53:31 GMT

مظفر آباد میں بھارت مخالف زبردست احتجاجی مظاہرہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2026 GMT

مظفر آباد میں بھارت مخالف زبردست احتجاجی مظاہرہ

مظاہرے کے شرکاء نے سیاہ جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے مطالبے کے حق میں نعرے درج تھے۔  اسلام ٹائمز۔ بھارتی یومِ جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں زبردست مظاہرے کئے گئے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر اور جموں کشمیر لبریشن سیل کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے کی قیادت کشمیری حریت رہنمائوں شیخ عبدالماجد، محمد اشرف ڈار، سید منظور احمد شاہ، ذاہد اشرف اور مشتاق الاسلام نے کی۔ مظاہرے میں اہلیانِ مظفرآباد، کشمیری مہاجرین و انصار، سیاسی، سماجی و مذہبی تنظیموں کے نمائندوں، وکلا، طلبا اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرے کے شرکاء نے سیاہ جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے مطالبے کے حق میں نعرے درج تھے۔  مظاہرین نے اس موقع پر بھارت مخالف اورجدوجہد آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

اس موقع پر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو جاری رکھنے کیلئے تمام بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور اپنے ہی آئین کو مسلسل پامال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ریاست کا یہ طرزِ عمل اس کے نام نہاد جمہوری دعوئوں کی کھلی نفی ہے۔ ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ نے مزید کہا کہ جس ریاست نے کشمیری عوام کو ان کے بنیادی سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہو، اسے یومِ جمہوریہ منانے کا کوئی اخلاقی، قانونی یا انسانی جواز حاصل نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، بلاجواز گرفتاریاں اور کالے قوانین بھارتی ریاستی پالیسی کا حصہ بن چکے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر شوکت جاوید میر، ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان اور جموں کشمیر لبریشن سیل کے ڈائریکٹر راجہ سجاد نے کہا کہ بھارت میں ہندو اکثریت کے علاوہ تمام اقلیتوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا ہے اور کشمیر کے حوالے سے بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، جہاں جموں و کشمیر کے عوام کو دانستہ طور پر انکے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی موجودگی ایک سامراجی اور غیر قانونی فوجی قبضے کی صورت اختیار کر چکی ہے اور بھارتی یومِ جمہوریہ کشمیری عوام کے لیے جمہوریت نہیں بلکہ غلامی، جبر اور استحصال کی علامت ہے۔ سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ حل طلب تنازعہ کشمیر سے جنوبی ایشیاء کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے، جس کی مکمل ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے جو مسئلہ کشمیر کے حل میں مسلسل رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیری عوام نے کہا کہ کشمیر کے

پڑھیں:

سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت

ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔

سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔

سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع